ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
راولپنڈی:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 4 علیحدہ کارروائیوں میں 240.915 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، جب کہ 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پہلی کارروائی گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس پر کی گئی، جہاں پرتگال بھیجے جانے والے ایک پارسل میں موجود ٹینس بالز کے اندر 365 گرام آئس چھپائی گئی تھی، جسے برآمد کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی داتا دربار لاہور کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2 کلو گرام آئس اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ اس کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تیسری کارروائی وزیرآباد روڈ پر سمبڑیال کے قریب کی گئی، جہاں ایک ملزم کے قبضے سے 3.
چوتھی اور سب سے بڑی کارروائی بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے غیر آباد علاقے میر جٹ میں عمل میں آئی، جہاں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 234.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ فورس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف ملک گیر مہم بلاامتیاز جاری رہے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
سید صلاح الدین ودیگر پر منشیات فروشی کا الزام شرمناک ہے‘متحدہ جہاد کونسل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد (صباح نیوز) ترجمان متحدہ جہا دکونسل سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ بھارتی قابض حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نت نئے اور شرمناک حربے آزما رہی ہے۔ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد اور دیگر تحریک آزادی کے کارکنوں پر منشیات فروشی جیسے الزامات لگانا درحقیقت آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیری مجاہدین اور حریت پسند اپنے نوجوانوں کو دین، غیرت، ایمان اور آزادی کے نشے میں سرشار رکھتے ہیں نہ کہ منشیات کے۔ بھارتی حکومت کا یہ بھونڈا الزام
اس کی بوکھلاہٹ اور کھلی ناکامی کا اعتراف ہے۔ تحریک آزادی کشمیر اپنی اصل روح، منزل اور مقصد پر قائم و دائم ہے اور بھارتی ریاست کے یہ گھٹیا، ناکام اور شرمناک ہتھکنڈے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔کشمیری قوم خوب جانتی ہے کہ اس کا دشمن کتنا مکار اور عیار ہے، تاہم ہمیں یقین کامل ہے کہ بھارتی حکومت کی یہ تمام سازشیں، ہتھکنڈے اور حربے ایک بار پھر ناکام ہوں گے، اور ان شا اللہ آزادی کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔