مٹیاری: کیلے کے باغ سے بزرگ شخص کی چارروزپرانی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری (نمائندہ جسارت)مٹیاری کے قریب سیکھاٹ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں دینار شاخ کے مقام پر کیلے کے باغ سے ایک بزرگ شخص کی چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت چھٹو ولد لکاڈنو کھوسو کے طور پر ہوئی، جو گاؤں تْھور کھوسو کا رہائشی تھا۔ ورثاء کے مطابق وہ جمعے کی رات سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش جاری تھی۔ آج اچانک اس کی لاش کیلے کے باغ میں پڑی ملی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ نے پھر پاک بھارت جنگ بندکرانیکا تذکرہ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات ہوئی، اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا میں کئی جنگیں روکنے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ تجارت کے نام پر دونوں ممالک نے جنگ روکی، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔