data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر افسر و اہلکار اپنا کردار ادا کرے، منشیات بشمول آئس، ہیروئن اور چرس کے سوداگروں کیخلاف بلا تفریق سخت ترین کارروائیاں کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباس کانفرنس ہال ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج میں پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد بلوچ، ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا، ایس ایس پی ٹنڈو الہیار سید سلیم شاہ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن حیدرآباد عبداللہ میمن نے شرکت کی ۔ ڈی آئی جی پی حیدرباد رینج نے ہدایت کی کہ بحیثیت رینج کمانڈر آپ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ منشیات، گٹکا، ماوا، مین پوری اور جرائم بشمول مفرور و روپوش اشتہاری اور قتل سمیت دیگر نوعیت کے کیسز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ہدایت پر جاری مہم میں بہترین نتائج دیے جائیں ۔انہوں نے ہدایت دی کہ وہ منشیات فروشی کے مکروہ کاروبار میں ملوث منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد پر مبنی کیسز بناکر عدالت میں پیش کریں اس کے لیے تجربے کار تفتیشی افسران تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں نوجوانوں کی صورت ملک کے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کرنیوالے ناسوروں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی ملکی عدم استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اختیار ولی

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر جاری احتجاج سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور یہ لوگ ملکی وقار،وترقی پر آئے روزحملہ آورہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اپنے ضلع میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے اور صوبے کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔

اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 13 سال میں خیبرپختونخوا میں کوئی نئی یونیورسٹی یا ہسپتال تعمیر نہیں ہوا اور یہ لوگ اپنی سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد بڑھانے کی ہدایت
  • حیدرآباد میں کھلی کچہری،عوام نے حیسکو اور سوئی گیس کیخلاف شکایات کے انبار لگادیے
  • کراچی کے بعد ایک اور شہر میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد،خسرہ ،روبیلا اور پولیس ویکسین مہم کے حوالے سے سیمینار
  • حیدرآباد: ریٹائرڈ ایس پی کی گھر سے لاش برآمد
  • حیدرآباد میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی ملکی عدم استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اختیار ولی
  • پنجاب کی سالٹ رینج میں پہلی بارتیتر کے شکارکے لئے پرمٹس کی نیلامی مکمل
  • پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، اختیار ولی
  • بدقسمتی سے بلوچستان میں منشیات پھیل رہی ہیں، ہدایت الرحمٰن