تھائی لینڈ: ماں کی غفلت، آٹھ سالہ بچہ کتوں کے ساتھ بھونکتا ہوا بڑا ہوا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اپڈیٹ: تھائی لینڈ کی حکومت نے شدید نظر انداز کیے گئے ایک آٹھ سالہ بچے کو ایک خستہ حال گھر سے بازیاب کرلیا جو مبینہ طور پر صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرتا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے اُتراڈٹ (Uttaradit) کے ضلع لاپ لائے (Lap Lae) میں فلاحی اداروں اور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسے بچے کو بازیاب کرایا جو ایک منشیات کے اڈے نما مکان میں چھ کتوں کے ساتھ رہتا تھا اور انسانی زبان کی بجائے صرف بھونکنے جیسی آوازیں نکالتا تھا۔
بچے کے ساتھ اس کی 46 سالہ ماں اور 23 سالہ بھائی بھی موجود تھے، دونوں کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آیا، یہ مکان منشیات کی سرگرمیوں کے لیے بدنام تھا۔
پولیس اور فلاحی ادارے کے نمائندوں کے ساتھ کارروائی میں شریک مقامی فلاحی تنظیم کی صدر پاوینا ہونگسکل (Paveena Hongsakul) نے بتایا کہ “یہ انتہائی افسوسناک منظر تھا، بچہ بات نہیں کرتا، صرف بھونکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی ماں حکومت کی جانب سے ملنے والے پیسے سے منشیات لے کر نشہ کرتے تھے، بچے کو کتوں سمیت کھانا دے کر چھوڑ دیتے تھے، جس کی وجہ سے بچہ عام انسانوں کی طرح چل بھی نہیں سکتا اور بات بھی بھونک کرکرتا ہے، کتے ایک کمرے میں رہتے تھے، جہاں انکوں وقت پر کھانا دے دیا جاتا تھا۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بچے کی ماں کو حکومت کی جانب سے بچے کی تعلیم کے لیے سبسڈی دی گئی تھی لیکن اس نے پیسے لینے کے بعد بچے کو اسکول بھیجنا بند کر دیا اور اسے گھر میں محصور کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق بچہ اسکول صرف ایک بار گیا جبکہ اس کی ماں کو ہر ماہ 400 بات (تقریباً 9 پاؤنڈ) تعلیم کے لیے دیے جاتے رہے، محلے داروں نے بھی اس خاندان سے دوری اختیار کی ہوئی تھی، جس کے باعث بچے کو نہ ہم عمر ساتھی ملے اور نہ ہی کوئی سماجی رابطہ، سوائے ان چھ کتوں کے جن کے ساتھ وہ رہتا تھا۔
ایک مقامی استاد کے مطابق یہ علاقہ منشیات کے حوالے سے ریڈ زون میں آتا ہے، بچے کے پاس نہ کوئی دوست تھا اور نہ ہی کوئی سرپرستی، بس کتے ہی اس کا سہارا تھے۔
بچے کی بازیابی میں اہم کردار مقامی اسکول کے ہیڈ ٹیچر، سوفون سِدا-امپائی (Sophon Sida-ampai) نے ادا کیا، جنہوں نے متعلقہ فلاحی اداروں اور پولیس کو اطلاع دی۔
واقعے کے بعد بچے کی ماں پر منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بچے کو ریاستی تحفظ میں لے لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ بچے کو بچے کی کی ماں
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
انگلش ٹیم 40.2 اوورز میں 222 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کے ٹاپ 5 بلے باز 44 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم جیمی اوورٹن (68)، جوز بٹلر (38) اور برائیڈن کارس (36) نے ٹیم کا اسکور 222 تک پہنچا دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رچن رویندرا 46، ڈیرل مچل 44 اور ڈیوون کونوے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Ticks and Foulkesy get us home! Another win and a 3-0 series victory over England ????
See the full scorecard here - https://t.co/kglS8ydJ1S#NZvENG
???? @PhotosportNZ pic.twitter.com/XeKIjBCSLp
واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 سال اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔