اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+وقائع نگار )جسٹس محمد سرفراز ڈوگرنے منگل کے روز بطور باقاعدہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف لیا، تقریب میں آئی ایچ سی کے ججوں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور وکلاء برادری نے شرکت کی۔پریذیڈنٹ ہاؤس میں حلف برداری کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، وفاقی پولیس کے دستے نے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو سلامی پیش کی، اس موقع پر جوڈیشل افسران،وکلاء اور ہائیکورٹ ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد چیف جسٹس
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔