جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیا، تقریب میں سینئر وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ قبل ازیں سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف جسٹس اسلام ا باد ہائیکورٹ ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس نے چیف جسٹس چیف جسٹس ا سے حلف لیا
پڑھیں:
جسٹس اعجاز اسحاق اور احسن بھون کے درمیان عدالت میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد:ہائیکورٹ میں ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور معروف وکیل و پاکستان بار کونسل کے نمائندہ احسن بھون کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
کیس کے دوران احسن بھون نے کہا کہ ’’کیس میں تو التوا لینا تھا، میں اس لیے آیا ہوں کہ جج صاحب کو دیکھ آؤں کہ کیا چل رہا ہے‘‘۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’آپ نے کہا کہ آخری چند دنوں کے لیے جو ہیں اُن کو دیکھ آئیں‘‘۔
احسن بھون نے وضاحت دی کہ ’’میرا یہ مطلب نہیں تھا‘‘، تاہم جسٹس اعجاز نے ہنستے ہوئے کہا ’’بھون صاحب، آپ مجھے آخری بار عدالت میں دیکھنے آئے ہیں، آپ کا شکریہ‘‘۔
واضح رہے کہ حال ہی میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دی تھی اور وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے جسٹس سرفراز ڈوگر کی ٹرانسفر اور سنیارٹی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے اس ٹرانسفر کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے اسے درست تسلیم کیا۔
صدرِ مملکت کی جانب سے بھی جسٹس سرفراز ڈوگر کی ٹرانسفر کو مستقل قرار دیتے ہوئے انہیں سینئر ترین جج تسلیم کیا گیا تھا۔