سنسنی پھیلانے والے بھگوڑے یوٹیوبرز کے چینل بند کرکے کرمنل کارروائی بھی کی جائیگی، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
سنسنی پھیلانے والے بھگوڑے یوٹیوبرز کے چینل بند کرکے کرمنل کارروائی بھی کی جائیگی، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں، پیسے کمانے اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے سنسنی پھیلانے والے یو ٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی بھی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار این آر او مانگ رہے ہیں، کبھی امریکا سے بندے لے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے اسرائیلی سسرالی تکلیف میں ہیں کہ وہ کیوں سزا بھگت رہے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور آئیں تاکہ انہیں پتا چلے کہ ان کے والد نے کیا کھلواڑ کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچے آئیں گے نہیں، اس بندے کو بچانے کے لئے لابی کام کر رہی ہے، اس لابی کا یہ بچہ ہے، داماد بنایا ہوا ہے۔
عدالت کی جانب سے 27 یوٹیوب چینلز بند کرنے کے حکم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے، اس کی پاسداری کرنی ہوگی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پوری دنیا میں سائبر سے متعلق قوانین ہیں، آپ یہ نہیں کر سکتے کہ ہاتھ میں موبائل اٹھا کر فتوے دیں، آپ انتشار کے لیے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتے، قوانین کے تحت یہ سب کچھ چل سکتا ہے۔ایک سوال پر کہ چینلز بندش کے حکم کی زد میں آنے والوں میں سے بیشتر کو تو سنا ہی نہیں گیا، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بلا کر ہماری بات تو سن لیتے۔
طلال چوہدری نے جواب دیا کہ یہ زیادہ تر بھگوڑے ہیں، یہ سوشل میڈیا سے پیسے کمانے کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں، سنسنی پھیلا کر ریٹنگ بڑھاتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ جو لوگ صحافتی آداب کے مطابق بات کرتے ہیں، ان کے ویلاگ کو اتنی ریٹنگز اور فالوورز نہیں ملتے، پیسے انہیں ملتے ہیں، ان چینلز اور ویب سائٹ سے اور افرا تفری یہاں پر پھیلاتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ یہ نہیں ہوگا اور ان پر ابھی کرمنل کارروائی بھی ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، بلاول بھٹو بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، بلاول بھٹو آپریشن سندور کی ناکامی، بھارتی عسکری قیادت چین کے کردار پر تقسیم کا شکار اسلام آباد ہائیکورٹ ججز منتقلی و سینیارٹی کیس، سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں، نبیل گبول کا واک آوٹ، حکومت گرانے کا... پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرمنل کارروائی بھی طلال چوہدری نے نے کہا کہ
پڑھیں:
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی نے ایشیا کپ کے لیے مقرر کردہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات اور مشاورت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔