چوہدری پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔
صحافی نے چوہدری پرویز سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری کو تبدیل کیے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے؟ 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ ان سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اچھا او ہو یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اب پانچ اگست کو احتجاج کی کال دی گئی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات بھی ہو رہی ہے کون سا راستہ درست ہے؟
جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ پہلے مذمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے، اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
اراضی کیس میں سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے، پیش نہ ہونے پر احتساب کی خصوصی عدالت کے جج شیخ اعجاز علی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
پرویز الٰہی کو اج عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا، اج ملزمان میں ریفرنس چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔
شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے ہسپتال منتقل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
’صدر زرداری کے جانے، چوہدری نثار کے ن لیگ میں آنے‘ پر عرفان صدیقی کیا کہتے ہیں؟
سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ نہ ہی صدر آصف علی زرداری کے جانے اور نہ چوہدری نثار کے ن لیگ میں واپسی کا معاملہ زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جتنی ملاقاتیں کسی قیدی کو میسر نہیں آئیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیر غور نہیں اور وہ بطور ریاست کے آئینی سربراہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی واضح کیا کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی سے متعلق بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو بھی سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔
مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا میں بحران پیدا کرنے والا کوئی قدم کبھی نہیں اٹھائیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ضرور ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر معاملے میں مکمل اتفاق رکھتی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنی آئینی مدت کی تکمیل پر ہی ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری نثار کی ن لیگ واپسی سینیٹر عرفان صدیقی صدر آصف زرداری کی چھٹی