غزہ کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو اسرائیل کیخلاف مزید اقدامات کرینگے، ڈیوڈ لیمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ غزہ کی بدترین انسانی صورتحال فوری بہتر نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔ برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مزید اقدامات غزہ کی
پڑھیں:
روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہو گئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ ہوئی۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی وزارت خارجہ نے بہت زیادہ مطالبات کر دیے ہیں۔
برطانوی اخبار نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ کے بہت زیادہ مطالبات نے بڈاپسٹ میٹنگ کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔