سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے افغان وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آ باد:
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے افغانستان کی وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان خدشات دور کرنے کے لیے باقاعدہ روابط پر زور دیا گیا۔
دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے افغانستان کی وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے پاکستان افغان سیاسی مشاورت کے پہلے دور کے کامیاب اختتام پر یہاں ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے، خدشات کو دور کرنے اور علاقائی امن اور خوش حالی کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ روابط پر زور دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ خارجہ کے
پڑھیں:
ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔
اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد طیب عبداللہ کو نیا ڈی جی ریسکیو 1122 تعینات کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق شاہ فہد کو ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے ہٹا کر اب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد طیب عبداللہ کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے سربراہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔
لیاری حادثہ؛ گورنر سندھ کا متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دینے کا اعلان