مونس علوی کو ایک بار پھر کے الیکٹرک چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
کراچی:
کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کے الیکٹرک بورڈ کے 7 جولائی کے اجلاس میں کیا گیا، مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی 30 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگی۔
ترجمان کے مطابق مونس علوی کو سال 2018ء میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، مونس علوی نے سال 2008ء میں کے الیکٹرک میں ملازمت اختیار کی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک مونس علوی
پڑھیں:
یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔
ترجمان کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی طرف سے سویڈش وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔