data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی کاکہنا ہے کہ اگر غزہ میں آئندہ ہفتوں کے دوران جنگ بندی نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے گا، اسرائیلی اقدامات پر حالیہ برطانوی ردعمل ناکافی ثابت ہوا ہے اور اگر صورتحال نہ بدلی تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیوڈ لامی نےکہاکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جارحیت کے خلاف مشترکہ بیان کے بعد بھی کوئی خاطر خواہ بہتری سامنے نہیں آئی۔

جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ الیکس بالنگر نے سوال کیا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو کیا برطانیہ اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالے گا؟ تو ڈیوڈ لامی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جی ہاں ہم مزید اقدامات کریں گے،  برطانوی حکومت نے اب تک اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد معطل کی،انتہاپسند اسرائیلی وزرا ایتمار بن گویر اور بیزلیل سموتریچ پر پابندیاں عائد کیں اور فلسطینی اتھارٹی کی حمایت میں یادداشتِ تفاہم (MoU) پر دستخط کیے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے اس منصوبے کی بھی شدید مخالفت کی جس کے تحت غزہ کے شہر رافح کی تباہ شدہ جگہ پر فلسطینیوں کے لیے ایک نام نہاد “انسانی منتقلی کا علاقہ” قائم کرنے کی بات کی گئی ہے۔

لیبر ایم پی اوما کمارن نے کہا کہ غزہ میں  یہ ایک کیمپ ہے جہاں نہ اسکول ہیں، نہ اسپتال، نہ خوراک، اور نہ ہی بنیادی سہولیات۔ بلکہ وہاں زبردستی اسکریننگ جیسے غیر انسانی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس پر جواب دیتے ہوئے لامی نے کہا کہ ہم اس منصوبے کے سخت مخالف ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ کوئی بھی برطانوی کمپنی یا این جی او اس منصوبے میں شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ بات چیت میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، لیکن اسرائیلی وزیر کے بیانات امن کی کوششوں کے برعکس ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کو بھی خبردار کیا کہ اگر اس نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے پیچھے نہ ہٹا تو یورپی اتحادی (E3) سنیپ بیک میکانزم کے تحت اقوام متحدہ کی سطح پر وسیع تر پابندیاں بحال کر سکتے ہیں، جس سے ایرانی معیشت مزید دباؤ میں آ سکتی ہے۔

خیال رہےکہ ????اقوام متحدہ اور فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک57 ہزار 575 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، 1لاکھ 36 ہزار879 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، 900 سے زائد اسکولز اور تعلیمی ادارے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، 300 سے زائد اسپتال اور طبی مراکز کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید طبی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط، بیماریوں اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی نے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جبکہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں بھی رکاوٹیں مسلسل برقرار ہیں۔

برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بند کرے، انسانی امداد کی راہ کھولے اور قابض طاقت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے، اسرائیلی حکومت تاحال جنگ بندی سے انکار اور فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں پر مصر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برطانوی وزیر خارجہ کہا کہ

پڑھیں:

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟

ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔

عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم