ماحولیاتی حل کی جانب پیش قدمی، برطانوی سفارتخانے کا میڈیا کے ساتھ اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پاکستان اس وقت شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے نبرد آزما ہے جبکہ موسمیاتی تغافل کی لاگت 2050 تک 1.2 کھرب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اس تناظر میں، برطانوی ہائی کمیشن نے ملک گیر موسمیاتی صحافت کی تربیتی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ صحافیوں کو موسمیاتی شعور اور عملی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔
اس تربیت کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ صحافی موسمیاتی مسائل اور حل کو عوام کے سامنے لاکر مثبت تبدیلی کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ وہ ناظرین اور قارئین کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ان کی روزمرہ زندگی پر کس طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ہائی کمیشن کی نائب ڈائریکٹر برائے کمیونیکیشنز و پبلک ڈپلومیسی سنیہا لالا کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تغافل کی قیمت 2050 تک 1.
’یہ منظرنامہ اگرچہ تاریک لگتا ہے، مگر موسمیاتی صحافت ہمیں متبادل راستہ دکھا سکتی ہے۔ یہ صحافت نہ صرف مسائل کی نشان دہی کرتی ہے بلکہ حل بھی پیش کرتی ہے اور عمل کی ترغیب دیتی ہے۔‘
مزید پڑھیں:
اب تک یہ تربیت ایکسپریس ٹریبیون، ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس، جیو نیوز، روزنامہ جنگ، دی نیوز، دی نیشن اور نوائے وقت کے صحافیوں کو دی گئی ہے، تاہم اب یہ پروگرام لاہور اور کراچی تک پھیلایا جائے گا۔
برطانوی ہائی کمیشن کو اس تربیتی پروگرام میں چیوننگ اسکالرز کا تعاون حاصل ہے، جنہوں نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے موسمیاتی شعبے میں مہارت حاصل کی۔ ان میں ماحولیاتی صحافی اور جارج میسن یونیورسٹی، امریکا میں پی ایچ ڈی اسکالر سید محمد ابوبکر، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان حماد نقی خان اور ڈائریکٹر آڈٹ برائے مقامی حکومت ثنا منیر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
ان کے علاوہ سما ڈیجیٹل کے سینیئر سب ایڈیٹر محمد طلال اور جنرل مینیجر محمد عاصم صدیقی بھی شامل ہیں، جو چیوننگ کلائمٹ مینٹورشپ پروگرام کے فارغ التحصیل ہیں، ڈان نیوز کے عادل شاہزیب بھی پروگرام کا حصہ ہیں، جو اپنے پرائم ٹائم شو میں موسمیاتی کہانیوں کے انضمام پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
تربیت میں شریک صحافیوں کے لیے ایک تحریری مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ بہترین موسمیاتی اسٹوری لکھنے والے صحافی کو کاربن بریف کے ایڈیٹر و ڈائریکٹر لیو ہِکمن کی زیرِ سرپرستی مینٹورشپ دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی ہائی کمیشن پبلک ڈپلومیسی تربیتی مہم چیوننگ کلائمٹ مینٹورشپ پروگرام سنیہا لالا موسمیاتی تغافل موسمیاتی صحافت مون سونذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمیشن پبلک ڈپلومیسی تربیتی مہم ہائی کمیشن کے لیے
پڑھیں:
سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی
سویڈن(نیوز ڈیسک)سویڈن کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
یورپی ملک کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ سویڈن جانے کے خواہشمند افراد اسلام آباد میں ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔
پاکستانی شہری 90 دن کیلئے شینگن ویزے کی درخواست پاکستان میں ہی دے سکتے ہیں، درخواستوں کو اسلام آباد میں وی ایف ایس گلوبل کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔
مزید معلومات سویڈن کی امیگریشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز کی بحالی کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ سویڈن نے اپریل 2023 میں سیکیورٹی وجوہات پر ویزاسروسز عارضی طور پر بند کی تھیں۔
بھارتی کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کا کیس دائر ہوگیا