Islam Times:
2026-07-24@13:25:07 GMT

جدہ، ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولیعہد کیساتھ ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

جدہ، ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولیعہد کیساتھ ملاقات

‍‍‍‍‍‍

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اپنے دورہ جدہ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد و وزرائے خارجہ و دفاع کیساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے برازیل کے دورے پر ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات کو "نتیجہ خیز" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسمعیل بقائی نے بتایا کہ سید عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد نے جدہ میں مختصر قیام کیا جس کے دوران اعلی سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں و گفتگو نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران سید عباس عراقچی و وفد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزرائے خارجہ و دفاع کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل بن فرحان اور خالد بن سلمان کے ساتھ مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقاتیں ہوئیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی وزیر خارجہ خارجہ کے کے ساتھ

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت