رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو عمران خان سے دل بھر کر ملاقاتیں کرنے کی ترکیب بتادی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ یقین دہانی کرائے کہ عمران خان سے جیل میں صرف ملاقات ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی سرگرمی نہیں ہوگی تو ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کا معمہ، حکومت کی خوف زدگی، سہیل آفریدی کو جھٹکا اور نور مقدم کیس میں نیا موڑ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ملاقات کے دوران یا بعد میں جلاؤ گھیراؤ، احتجاج یا ریاست کے خلاف ٹوئٹس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو پھر ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔
ان کے بقول جیل میں بیٹھ کر کسی شخص کو اسلام آباد پرچڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ یا سیاسی احتجاج کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کروانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملاقات کے بعد اگر سیاسی رنگ دیا جائے یا پریس کانفرنس کی جائے تو جیل اتھارٹی قانون کے تحت اس پر اعتراض کر سکتی ہے۔ ملاقاتیں صرف ذاتی ملاقات تک محدود ہونی چاہییں۔
مزید پڑھیے: دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قانونی راستہ اپنائے،عطا تارڑ
انہوں نے پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ وہ جیل اتھارٹی کے ساتھ اپنے معاملات طے کریں اور قانون پر عمل کریں۔
سینیٹر ثنااللہ نے واضح کیا کہ عدالت نے کہا تھا کہ عمران خان کی فیملی اور وکلا ان سے ملاقات کر سکتے ہیں لیکن اس پر سیاست نہیں ہوگی مگر سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں۔
پاکستان افغانستان پر جنگ مسلط کرنا نہیں چاہتامزید برآں رانا ثنااللہ نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان پر جنگ مسلط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن وہ ایسے اڈوں کو نشانہ بنانے کا حق رکھتا ہے جہاں سے پاکستان پر حملے اور دہشتگرد کارروائیاں کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان سے حملے کے بعد چینی باشندوں کو تاجکستانی سرحدی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرحد سے بھارت کی سرپرستی میں دہشتگرد کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی رانا ثنااللہ عمران خان عمران خان سے ملاقات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رانا ثنااللہ عمران خان سے ملاقات رانا ثنااللہ نے سے ملاقات
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔