گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) روزنامہ نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چمن شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، اخبار فروشوں، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ اخبار فروش یونین کے صدر تنویر کمبوہ، سینئر نائب صدر ظفر اللہ نیازی، جنرل سیکرٹری علی حسن بھٹی، اقبال حسین، اختر حسین قادری، حامد شاہ، قاضی نوید احمد، سلیم بٹ، راشد حسن، سلیم سٹال، حاجی جعفر حسین، گلشاد احمد، صابر حسین، علی اکرم، شہباز احمد، حافظ عبدالغفور، مرزا منظور حسین، ملک اعجاز احمد، سمیت اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اخبار فروش رہنماؤں نے مرحوم کے صاحبزادوں قیصر اقبال، مصطفیٰ اقبال اور عمران اقبال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور شفیق انسان تھے۔ اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ علاوہ ازیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے 18 ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے چھوٹی سول لائن سیالکوٹ روڈ نزد اخبار مارکیٹ ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

---فائل فوٹو 

صوبٔہ پنجاب کے بالخصوص وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، متعدد اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملتان کے علاقے قادر پوراں کی فضا میں سب سے زیادہ آلودگی 719 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح قصور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 668 پرٹیکیولیٹ میٹر، فیصل آباد میں 562، گوجرانوالہ میں 550، لاہور اور شیخوپورہ میں 480 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لودھراں اور رحیم یار خان میں بھی فضا کا معیار انتہائی مضر صحت ہے۔

دوسری جانب اسموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق پنجاب میں ہوا کارخ آج مشرق سے مغرب کی سمت ہے، بھارتی علاقوں ہریانہ، لدھیانہ، پٹیالہ اور جالندھر سے آلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں۔

بھارت سے آنے والی یہ ہوائیں لاہور، فیصل آباد، قصور اور گوجرانوالہ کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

اسموگ پر قابو پانے کے لیے صوبے کے 12 محکمے مشترکا ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مصروف ہیں، کھیتوں میں باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت 10 ہزار سے زائد افراد کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

فضا میں آلودگی بڑھانے کا سبب بننے والوں کے خلاف 1200 سے زائد ٹیموں کی جانب سے مانیٹرنگ کی جاری ہے۔

مختلف کارروائیوں کے دوران 190 سے زائد فیکٹریوں اور بھٹوں پر جرمانہ عائد اور کئی کو سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک
  • پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں
  • اسد اللہ بھٹو،کاشف شیخ محمد یوسف ودیگر کا عبید ہاشمی کی وفات پر اظہار تعزیت
  • سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • سپریم کورٹ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا 
  • کاشف شیخ و دیگر کی معروف صحافی وتجزیہ نگار ہمایوں گوہرکی وفات پر تعزیت