روات کے قریب ذخیرہ کی گئی 6 ہزار ٹن سے زائد گندم برآمد، فیڈ مل سیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
ضلعی راولپنڈی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے روات کے قریب واقع ایک فیڈ مل سے 6 ہزار ٹن سے زائد گندم برآمد کرلی، جبکہ فیڈ مل کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق یہ کارروائی پنجاب بھر میں جاری اس مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت فیڈ ملز میں گندم کے غیرقانونی استعمال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے مرغیوں کی خوراک کے لیے گندم کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاکہ خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی مختلف فیڈ ملز میں مرغی دانہ بنانے کے لیے 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم ذخیرہ کی گئی تھی، جو کہ موجودہ حالات میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کے معمول پر آنے تک گندم کی ذخیرہ اندوزی اور غیرقانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عوام کو خوراک کی قلت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے, مارچ 2024 سے جون 2025 کے عرصے میں مرکزی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11,796 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1,282 ارب روپے کا اضافہ ہواوفاقی حکومت نے صرف ایک ماہ کے دوران 1800 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لے لیا، جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز حکومت نے ملکی قرضوں میں ساڑھے 34 ہزار ارب روپے کا اضافہ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ساڑھے 3 سالوں میں ملک کو قرضوں کے ہوشربا بوجھ تلے دبا کر قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے ملک کی معیشت اچھی ہو رہی ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں شہباز شریف حکومت نے 1830 ارب روپے کا قرض اٹھا لیا؟ مجموعی طور پر پاکستان کا قرض78,000 ارب کے قریب آچکا ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ سوا تین سال میں شھباز شریف نے اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے ملک کا قرض تھا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ شہباز شریف ملکی قرض کم کرنے آئے تھے مگر آج قرض لینے کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز حکومت کے دوران ملک کی مجموعی قرض میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ جو قرض ملک چلانے کے لئے 75 سال میں لیا اس کا 80 فیصد ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، ان ساڑھے 3 سالوں میں ملک میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے ڈالر خرید رہا ہے اور سرمایہ کاری تو چھوڑیں کوئی قرض بھی نہیں دے رہا، روزانہ ایک ایم او یو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔