ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے تجاوز کر گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ۔
واپڈا کے مطابق ڈیموں میں پانی کی مجموعی آمد 3 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج دو لاکھ 24 ہزار 400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ اور ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 58 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔
منگلا میں پانی کی سطح 1221 فٹ اور ذخیرہ 64 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں پانی کی سطح 27 فٹ سے بھی بلند ہوچکی ہے۔ کالا باغ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 92 ہزار کیوسک ہے ۔
چشمہ میں پانی کی سطح چھ 648 ایکڑ فٹ اور ذخیرہ 25 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔تونسہ پر پانی کی آمددو لاکھ 28 ہزار اور اخراج دو لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے، تریموں کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 26 ہزارکیوسک ہے، گڈو میں پانی کی آمد تین لاکھ 92 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 62 ہزار کیوسک ہے، سکھر کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 24 ہزاراور اخراج دو لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ کوٹری پر پانی کی آمد دو لاکھ 44 ہزار اور اخراج دو لاکھ 31 ہزار 800 کیوسک ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور اخراج دو لاکھ میں پانی کی سطح پر پانی کی ا مد ہزار اور اخراج ہزار کیوسک ہے ایک لاکھ
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔
مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔