وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے، وزرا متحرک اور فعال ہیں۔

سندھ میں متوقع سیلابی صورتحال کے بارے میں فلڈ مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ کمشنر، وزیر آب پاشی اور سیکرٹری سے اپ ڈیٹ لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین بجے کی صورتحال کے مطابق پنجند بیراج پر 6 لاکھ کیوسک پانی آیا ہے،  جام خان شورو اس وقت وہاں موجود ہیں،  ان کو کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے میں 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے، پنجند کے میژر میں کمی آئی ہے جو بائیس میل دور واقع ہے، کم ہونے کے بعد پنجند میں پانی کا بہاؤ تیز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تونسہ سے 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے، دونوں مقامات کو دیکھتے ہوئے 8 لاکھ کیوسک کی تیاری کررہے ہیں، سیلابی ریلے کی آمد میں تاخیر ہوئی، 9 ستمبر کو گدو بیراج پر پیک متوقع ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم 8 لاکھ کیوسک پانی کی تیاری کررہے ہیں، ہر ایک گاؤں سے آبادی کا انخلا کیا جارہا ہے، آبادی نے از خود انخلاء کیا ہے لیکن حکومت انہیں آگاہ کررہی ہے، 48 گھنٹوں میں لوگوں کو نکالا جائے گا، متاثرہ آبادی میں گزشتہ سیلاب کے لحاظ سے اونچے گھر تعمیر کیے ہیں، کمشنرز نے انخلاء کے لیے تمام سہولتیں تیار کرلی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ریلیف کیمپس، ہیلتھ کی سہولت کے مراکز، مویشیوں کے لیے باڑوں کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے، گدو بیراج سے اوپر کوہ سلیمان کے علاقوں میں کوئی بڑی بارشوں کا امکان نہیں، تھر پارکر، ٹھٹھہ، حیدرآباد، جامشورو اور دادو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،  بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے وزراء متحرک اور فعال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناصر شاہ، مکیش چاؤلہ، جام دھاریجو، محمد علی ملکانی، ریاض شاہ سمیت صوبائی اسمبلی کے نمائندے بھی اپنے علاقوں میں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ کیوسک وزیر اعلی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5  جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کی سینکڑوں بستیاں اجڑ گئیں، فصلیں تباہ 
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال
  • مون سون کا 11 واں اسپیل: پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ