کراچی:

پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے سندھ کے مختلف بیراجوں اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق صوبے میں پانی کی صورتحال میں شدید تبدیلی آئی ہے۔

پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق تریموں بیراج پر گذشتہ 12 گھنٹوں میں پانی کی آمد 112,576 کیوسک کے اضافے کے ساتھ 488,169 کیوسک تک پہنچ گئی، جس سے بیراج پر پانی کا اخراج بھی بڑھ کر 488,169 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

پنجند بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 345,047 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس سے گڈو اور سکھر بیراج کے حالات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بیراج سندھ کے اہم ترین بیراجوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں پانی کا بہاؤ مسلسل نگرانی میں رکھا جاتا ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 366,151 کیوسک اور اخراج 328,487 کیوسک ریکارڈ کیا گیا اور ممکنہ طور پر آج اس بیراج سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا۔

اس میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی پانی کی سطح میں تبدیلی جاری ہے جو مقامی علاقوں میں سیلابی صورتحال کو بڑھا سکتی ہے، متعلقہ حکام نے سیہون کے دریائی بیلٹ کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متعلقہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سکھر بیراج کا دورہ کیا اور کہا کہ جب پنجند اور گڈو بیراج پر سیلابی ریلا پہنچے گا تو تب صورتحال واضح ہو سکے گی۔

سکھر بیراج پر پانی کی آمد 329,990 کیوسک اور اخراج 281,985 کیوسک رہا، جس کے باعث سکھر بیراج میں بھی پانی کی سطح میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے جس کا اثر اطراف کے علاقوں پر پڑ رہا ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 245,452 کیوسک اور اخراج 226,497 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جو کہ معمول سے زیادہ ہے، اور اس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بھی متاثر ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیوسک ریکارڈ کیا گیا بیراج پر پانی کی آمد میں پانی کی سکھر بیراج اور اخراج

پڑھیں:

سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری

کراچی:

سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزگار کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورٹل پر اپلائی کریں۔

ترجمان کے مطابق جاب پورٹل پر نہ صرف ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں بلکہ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے تاکہ امیدوار باآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • پاکستان میں نفسیاتی صحت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • جاپان میں ریچھوں کے بڑھتے حملے:حکومت نے شکاریوں کو میدان میں اتار دیا
  • سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  
  • بھارت کی افغان طالبان کو دریائے کنٹر پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • بھارت کی نئی چال؛ طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریا پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • ایک اور زبردست سہولت، نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی