Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:22:53 GMT

دریاؤں میں سیلابی صورتحال تشویشناک

اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT

دریاؤں میں سیلابی صورتحال تشویشناک

ملک بھر کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق کئی مقامات پراونچے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے راوی: شاہدرہ کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ1 لاکھ 3 ہزار 160 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔
ہیڈ بلوکی:پر صورتحال مزید سنگین ہے، جہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے اور بہاؤ1 لاکھ 57 ہزار 65 کیوسک ہے۔
ہیڈ سدھنائی: پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کا بہاؤ97 ہزار 242 کیوسک ہے۔
دریائے چناب:چینوٹ کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، پانی کا بہاؤ2 لاکھ 64 ہزار 191 کیوسک ہے۔
ہیڈ تریموں: پر صورتحال مزید نازک ہے، یہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 49 ہزار 668 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔
ہیڈ پنجند: پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، اور پانی کا بہاؤ3 لاکھ 84 ہزار 124 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج: گنڈا سنگھ والاکے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک ہے۔
ہیڈ سلیمانکی:پراونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، پانی کی سطح1 لاکھ 37 ہزار 232 کیوسک تک پہنچ چکی ہے۔
ہیڈ اسلام پردرمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ1 لاکھ 3 ہزار 465 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکام نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور مقامی آبادی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Post Views: 7.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پانی کا بہاو کیوسک ہے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب