دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث سندھ کے کچے کے علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر **3 لاکھ 90 ہزار کیوسک** تک پہنچ گیا ہے، جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

سیہون میں دریائی پٹی کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سکھر بیراج کا دورہ کیا اور کہا کہ جب سیلابی ریلا پنجند اور گڈو بیراج تک پہنچے گا تو صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ آبپاشی افسران کے مطابق حفاظتی بند کی کمزور جگہوں پر کام جاری ہے اور سکھر بیراج کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

دوسری جانب ملتان میں شیرشاہ فلڈ بند پر پانی کا دباؤ بدستور برقرار ہے، جبکہ جھنگ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ **4 لاکھ 88 ہزار کیوسک** تک جا پہنچا ہے، جس سے متعدد بستیاں زیرِ آب آگئی ہیں۔

بہاولنگر میں سیلاب نے **143 دیہات** کو متاثر کیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اونچے درجے کا سیلاب بدستور برقرار ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: درجے کا سیلاب گڈو بیراج

پڑھیں:

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال

پاکستان کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 24 ہزار 456 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 60 ہزار 890 کیوسک اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار 395 کیوسک، ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ پانی کا بہاؤ 81 ہزار 768 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 87 ہزار 255 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 24 ہزار 456 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 60 ہزار 890 کیوسک اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 84 ہزار 325 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب‘ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز
  • سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
  • دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیر آب
  • سکھر بیراج کا سیلابی ریلا، فصلیں تباہ، بستیاں بری طرح متاثر
  • گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری
  • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
  • سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال
  • سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے
  • گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے نے ہائیڈرولوجیکل الرٹ جاری کردیا