ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شدید بارش کے باعث ضلع گجرات پچھلے 24 گھنٹے سے ناگہانی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تمام اداروں کی مشینری اس وقت گجرات میں پانی کی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر تک صوبے میں دسواں مون سون اسپیل جاری ہے جس کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ایک کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، 70 سال کی ایک خاتون اور 4 بچے اس میں جاں بحق ہوئے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی  کشتیوں نے پنجاب بھر میں ابھی تک  25 ہزار 1 سو 46 ٹرپ مکمل کیے ہیں، کل  10 لوگوں کو موقع پر ریسیکو کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے اس واقعے کا نوٹس لیا، ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی کی ہدایت پر ان کی تدفین کا بندوست کیا،  اگلے 24 گھنٹوں میں متاثرہ فیملی کی مالی امداد کی جائے گی۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  نے کہا کہ گجرات پچھلے 24 گھنٹے سے ناگہانی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تمام اداروں کی مشینری اس وقت گجرات میں پانی کی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے، گجرات میں ریلوے روڈ، شاہ جہانگیر، دیگر روڈ پوری طرح کلئیر ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیے گئے، جناح  چوک، کچہری روڈ  پر پانی موجود ہے، اگلے 22 گھنٹے میں یہ روڈز مکمل کلئیر ہوں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ تینوں دریاؤں میں پانی بڑھنے کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ستلج میں اب رائزنگ ٹرینڈ نہیں ہے، گنڈا سنگھ پر صورتحال برقرار ہے، ہیڈ سدھنائی پر 91 ہزار کیوسک موجود ہے، دوسرا ریلہ ہیڈ مرالہ سے ہوتا ہوا اب تریموں پر اپنی پیک پر پہنچ چکا ہے، 5 لاکھ 83ہزار کیوسک پانی کا ریلہ ہیڈ تریموں کے مقام پر ہے،  اگلے بارہ سے 18 گھنٹے میں یہ پانی پونے 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا پر پانی کم ہو رہا ہے، ملتان میں کم از کم اگلے 72 گھنٹے یہی صورتحال برقرار رہے گی،  پیچھے  سے آنیولا پانی مسائل پیدا کرے گا، ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا لیول مسلسل بڑھ رہا ہے، علی پور کے مقام 5 لاکھ سے تجاوز کر چکا ہے، ہیڈ پنجند پر پانی کا لیول 6 لاکھ کیوسک کراس کرے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تک 25 اضلاع متاثر ہوئے جن میں 41 لاکھ 51 ہزار سے زائد نفوس کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیف کیمپس میں 60 سے 70 ہزار لوگ موجود ہیں، جنھیں کھانے کے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، 500 میڈیکل کیمپس میں پونے 2 لاکھ افراد طبی سہولیات لے چکے ہیں، اب تک 20 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پنجاب میں اب تک ٹوٹل 56 افراد سیلابی صورتحال کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی جی پی ڈی ایم اے گجرات میں نے کہا کہ پر پانی رہا ہے

پڑھیں:

مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ 

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی