اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 7 ستمبر تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 50 گرڈ اسٹیشن اور 513 فیڈرز سیلاب کے باعث متاثر ہوئے جن میں سے اب تک 254 مکمل اور 253 عارضی طور پر بحال کیے جاچکے ہیں۔

اب تک 16 لاکھ 41 ہزار صارفین میں سے 13 لاکھ 61 ہزار 641 صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی ہے، جبکہ باقی 2 لاکھ 76 ہزار 745 صارفین کے لیے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)

فیسکو کے علاقوں میں 27 گرڈ اور 80 فیڈرز بند ہوئے۔ ان میں سے 15 مکمل اور 61 عارضی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ متاثرہ 2 لاکھ صارفین میں سے تقریباً 83 ہزار کو بجلی مل چکی ہے جبکہ باقی 1 لاکھ 17 ہزار صارفین کے لیے بحالی کا عمل 8 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو)

گیپکو کے 11 گرڈ اور 103 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 86 مکمل اور 17 جزوی بحال ہیں۔ سات لاکھ 36 ہزار متاثرہ صارفین میں سے تقریباً 7 لاکھ 17 ہزار کو بجلی فراہم کردی گئی ہے۔ بقیہ 19 ہزار 280 صارفین کو پانی اترتے ہی بجلی مل جائے گی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)

لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں 67 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 57 مکمل اور 10 جزوی بحال ہوچکے ہیں۔ تقریباً 74 ہزار صارفین متاثر ہوئے جن میں سے 61 ہزار کو بجلی فراہم کردی گئی ہے۔ باقی 12 ہزار کے لیے 7 سے 8 ستمبر تک کام مکمل ہوجائے گا۔ شیخوپورہ میں بحالی مکمل ہوچکی ہے۔

ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)

میپکو کے 151 فیڈرز متاثر ہوئے جو عارضی طور پر بحال کردیے گئے ہیں۔ یہاں ایک لاکھ 13 ہزار صارفین متاثر ہوئے ہیں اور پانی اترنے کے بعد مکمل بحالی شروع ہوگی۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)

سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 86 مکمل اور 5 جزوی بحال ہوچکے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 61 ہزار کو بجلی فراہم کردی گئی ہے۔ باقی 2 ہزار 326 صارفین کو 11 سے 12 ستمبر تک بجلی ملنے کی توقع ہے۔

ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو)

شمالی وزیرستان اور خیبر میں 18 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 7 مکمل اور 9 جزوی بحال ہیں۔ 31 ہزار متاثرہ صارفین میں سے 8 ہزار 179 کو بجلی فراہم کردی گئی ہے جبکہ بقیہ 20 ہزار صارفین کے لیے 15 ستمبر تک بحالی کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہیزیکو)

مانسہرہ میں متاثرہ 3 فیڈرز مکمل بحال ہوچکے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق جن علاقوں میں ابھی بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی، وہاں بنیادی رکاوٹ پانی کا کھڑا ہونا ہے۔ جیسے ہی پانی اترے گا، باقی فیڈرز اور صارفین کو بھی بجلی فراہم کردی جائے گی

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کو بجلی فراہم کردی گئی ہے الیکٹرک سپلائی کمپنی فیڈرز متاثر ہوئے بحال ہوچکے ہیں صارفین میں سے ہزار کو بجلی ہزار صارفین طور پر بحال علاقوں میں جزوی بحال صارفین کو ستمبر تک مکمل اور کے لیے

پڑھیں:

کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب

کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔ اس مدت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف موصول ہوئے۔
ریکارڈ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف سمیت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھی تحائف دیے گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


فہرست میں چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت بھی شامل ہیں۔ ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ، وہاب ریاض، زین عاصم اور عثمان باجوہ سمیت متعدد حکام اور شخصیات کو بھی تحائف ملے۔ طارق فاطمی، خواجہ عمران نذیر اور دیگر شخصیات بھی فہرست میں شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق بیشتر تحائف پاکستانی حکام کو غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کی جانب سے ایک ایک شیلڈ بھی پیش کی گئی۔


سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں، ریڈی میڈ کارپٹ، بیڈشیٹس، جائے نماز، ٹیبل کلاتھ، کافی سیٹ، ٹی سیٹ اور ٹائیاں شامل رہیں۔ تمام وصول کنندگان نے یہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔


کابینہ ڈویژن تحائف کے تخمینے کا عمل مکمل کررہا ہے اور پراسیس جاری ہے۔ اس سے قبل شہباز حکومت 2002 سے 31 دسمبر 2024 تک کا ریکارڈ پبلک کرچکی ہے جبکہ 1997 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • سیلاب زدہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم بحال کروانے کیلئے ملالہ مدد کو آگئی
  • سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرناک پھیلاؤ، 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب
  •  خیبر پی کے میں45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • سیلاب سے تباہ حال زراعت،کسان بحالی کی فوری ضرورت
  • پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا
  • پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند