رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملے؟توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔
تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیئے ہیں۔
بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتاہے: سلمان احمد
وزیر اعظم شہباز شریف کو ملنے والے تحائف
کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے۔
کیلنڈر سال 2025کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2گھڑیاں، منبر رسول ﷺکا ماڈل، 2 کتابیں، 3 شیلڈ، ایک فریم والی تصویر، ایک پلیٹ، ایک لکڑی کا باکس، ہینڈ میڈ سلک کارپٹ، مراکو کا ماڈل، دو روایتی کپ، ایک ہاتھی کا ماڈل، ایک ڈیکوریشن پیس ، یاک واز اور ہینڈ بیگ سمیت کئی تحائف ملے۔
صدر مملکت آصف زرداری کے تحائف
صدر مملکت آصف زرداری کو بھی تحائف ملے ہیں جن میں کارپیٹ، ایک کافی سیٹ، دو واز ، ٹیبل کلاتھ، بیڈ شیٹ، لیڈیز سوٹ، ونڈ ٹربائن کا ماڈل، پینٹنگ فریم ، پین کف لنک سیٹ، شیلڈ اور الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔
اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیرکے تحائف
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر نے ٹی سیٹ کا تحفہ دیا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو ڈش آئٹم ملا جبکہ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید ا شرف کو ٹی سیٹ کا تحفہ ملا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا ماڈل
پڑھیں:
شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر سب کی توجہ دلہن کے والد کے اس جدید اور مزاحیہ اقدام پر مرکوز ہے۔ مہمان لفافے دینے کے بجائے اپنے فون سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے رقم ٹرانسفر کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایک ایسا عمل جسے صارفین نے ماحولیاتی لحاظ سے بہتر اور ڈیجیٹل انڈیا کے رجحان سے ہم آہنگ قرار دیا۔
ویڈیو کو ‘کیش لیس شادی’ کے عنوان سے شیئر کیا گیا، جس پر ہزاروں تبصرے موصول ہوئے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ کیرالا میں یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے جنوبی حصے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملک کے دیگر علاقوں سے ایک قدم آگے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CASHLESS PAY DIGITAL PAYMENT ڈیجیٹل پیمنٹ سلامی کی رقم شادی کیش لیس