کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔ اس مدت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف موصول ہوئے۔
ریکارڈ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف سمیت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھی تحائف دیے گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
فہرست میں چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت بھی شامل ہیں۔ ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ، وہاب ریاض، زین عاصم اور عثمان باجوہ سمیت متعدد حکام اور شخصیات کو بھی تحائف ملے۔ طارق فاطمی، خواجہ عمران نذیر اور دیگر شخصیات بھی فہرست میں شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق بیشتر تحائف پاکستانی حکام کو غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کی جانب سے ایک ایک شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں، ریڈی میڈ کارپٹ، بیڈشیٹس، جائے نماز، ٹیبل کلاتھ، کافی سیٹ، ٹی سیٹ اور ٹائیاں شامل رہیں۔ تمام وصول کنندگان نے یہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔
کابینہ ڈویژن تحائف کے تخمینے کا عمل مکمل کررہا ہے اور پراسیس جاری ہے۔ اس سے قبل شہباز حکومت 2002 سے 31 دسمبر 2024 تک کا ریکارڈ پبلک کرچکی ہے جبکہ 1997 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ریکارڈ کابینہ ڈویژن سب نیوز
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔