2025-07-09@22:59:51 GMT
تلاش کی گنتی: 25029
«ال جومیع»:
اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار آئندہ سال متوقع، منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1530 میگا واٹ ہے۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً ایک ارب 34کروڑ 70 لاکھ یونٹ کم لاگت پن بجلی فراہم کرے گا۔ توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر تعمیرجاری ہے۔منصوبے کی تعمیر کیلیے ورلڈ بینک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر مہیا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل معین احمد وٹو نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری اوردیگر حکام کے ہمراہ ٹی ایس5منصوبہ کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر معین وٹو کا کہنا تھا تربیلا پانچواں توسیعی...
2 جولائی کو ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا سید محمود میاں کے انتقال کی خبر نے غمزدہ کردیا۔ مولانا ایک طویل عرصے سے علیل تھے، بدھ کو اپنی بیماری سے لڑتے لڑتے انھوں نے اپنی جان، جان آفریں کے سپرد کردی۔ گزشتہ روزجمعرات کی صبح ان کی میت کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ لاہورلایا گیا، جہاں ملک بھر سے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء، ان کے شاگرد، متعلقین، مریدین اور ان سے محبت کرنے والوں کا جم غفیر تھا۔ جامعہ مدینہ میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی اتنی شدید گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی مولانا محمود میاں کے جنازے میں شرکت ان کے حق پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر ) ترسیلات زر تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔مالی سال 2025 کے دوران ترسیلات زر 26.6فیصد اضافہ سے 38.2ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ مالی سال 24ء کے دوران 30.3 ارب ڈالر ترسیلات موصول ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.4 ارب ڈالر کی آمد ہوئی اورنمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ توانائی پالیسی اورٹیکس اقدامات نے ملکی صنعتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ یہ پالیسیاں ترقی کا ذریعہ بننے کے بجائے معیشت کے لیے زہرثابت ہورہی ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سی صنعتوں کا چلنا محال ہوگیا ہے۔ ارباب اختیاربجٹ اقدامات پرغور کریں اور توانائی پالیسیوں کوملکی حالات اورمفادات کے مطابق ڈھالیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل پرعائد پیٹرولیم لیوی اورکلائمٹ سپورٹ لیوی کے بعد اسکی کل مالیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نرس نمیشا پریا کو یمن میں شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی۔ انسانی حقوق کے کارکن سیموئل جیروم کے مطابق 16 جولائی کو سز ا پر عمل کیا جائے گا۔ جیروم کے مطابق قانونی راستے ختم ہو چکے ہیں، اب صرف مقتول کے اہل خانہ کی معافی ہی واحد امید ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کو خون بہا کے طور پر 10لاکھ امریکی ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم انہوں نے انکار کردیا ہے۔ نمیشا پریا 2008 میں ملازمت کی غرض سے یمن گئی تھی اور 2015 ء میں ایک مقامی شہری طلال عبدو مہدی کے ساتھ مل کر کلینک کھولاتھا۔دونوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں نے دیانت داری، کفایت شعاری اور گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔ ماضی میں ناکارہ قرار دی جانے والی گاڑیوں کو نئی گاڑیوں کی مہنگی خریداری کے بجائے انتہائی قلیل وسائل میں مرمت کر کے قابلِ استعمال بنا دیا گیا۔بحال کی گئی گاڑیوں میں اسکائی لفٹر، واٹر ٹینکر، بوب کیٹ، فورک لفٹر اور ریسکیو وین شامل ہیں، جو اب روزمرہ کے بلدیاتی کاموں میں مؤثر انداز سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہایہ ہمارے عوامی مینڈیٹ کا تقاضا تھا کہ ایک ایک پائی کی حفاظت کریں۔ ہم نے نیت صاف رکھی، اللہ نے آسانیاں پیدا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے ٹاؤن میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی مالی سال 2025-26 ء کا ٹوٹل 4 ارب 33 کروڑ 74 لاکھ 68 ہزار 149 روپے اخراجات تخمینہ اور 48 لاکھ 80 ہزار روپے کا سرپلس بجٹ اراکین کونسل ماڈل کالونی ٹاؤن کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے کہا کہ مالی سال 2025-26ء کا بجٹ انتہائی غورو غوص کے بعد تشکیل دیا ہے جس میں ہر محکمے اور عوام کی بہتری کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس سال گزشتہ سال کی نسبت مزید بہتر بجٹ پیش کیا ہے جو کہ آمدنیوں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) بیڈ گورننس کا شاہکار سندھ حکومت کے غیر منطقی فیصلوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے بعد موٹرسائیکلوں پر اجرک کے نشان والی نئی نمبر پلیٹس کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد شہریوں نے موٹرسائیکلوں کا استعمال کم کردیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے موٹرسائیکلوں پر جرمانے پر اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے دیے گئے احکامات واپس نہیں لیے گئے تو اس سے شہری اشتعال میں آسکتے ہیں اور یہ حکومت کے لیے اہم سیاسی مسئلہ بن کر سامنے آسکتا ہے۔اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خان یونس : غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے حملے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، تازہ ترین جھڑپ میں القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے قافلے پر بھرپور حملہ کیا، جس میں کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان القسام بریگیڈز کاکہنا ہےکہ مزاحمت کاروں نے ایک ٹینک، دو بکتر بند گاڑیاں اور دو بلڈوزروں کو براہ راست حملے میں تباہ کر دیا، حملے کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ کے ساتھ انتہائی قریب سے آمنے سامنے کی جھڑپ کی۔انہوں نے کہاکہ اس جھڑپ کے دوران مزاحمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پلوامہ : ضلع کانگریس کمیٹی پلوامہ کی جانب سے ٹاو ¿ن ہال پلوامہ میں ’ہماری ریاست ہمارا حق‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے کا حل صرف کانگریس کے پاس ہے۔اس موقع پر علاقہ کی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جموں و کشمیر کی موجود صورتحال کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروںنے پروگرام سے الگ الگ خطاب کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مظبوط کریں...
سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سینئر صحافی، کئی کتابوں کی مصنفہ اور سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کر گئیں۔زبیدہ مصطفیٰ کی عمر 84 برس تھی، وہ چند ماہ سے علیل تھیں، انہوں نے زندگی میں تعلیم اور خواتین کے حقوق پر خاص طور پر کام کیا۔سینئر خاتون صحافی 50 برس سے زائد عرصہ شعبۂ صحافت سے وابستہ رہیں، وہ اپنی زندگی میں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں جبکہ انہوں نے 8 کتابیں بھی تحریر کیں۔ زبیدہ مصطفیٰ نے بچوں کے مسائل، صحت اور غربت کے خاتمے پر سیکڑوں کالم تحریر کیے، وہ انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں۔کراچی پریس کلب...
—فائل فوٹوز حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پہنچے۔ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، کامران مرتضیٰ، مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود بھی تھے۔ذرائع کے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا امکان ہے؟ اس موقع پر کامران مرتضیٰ، اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے...
سینیئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی داستان، خواتین کرائم رپورٹرز ڈان اخبار سے دہائیوں تک وابستہ رہنے والی زبیدہ مصطفیٰ سیکڑوں صحافیوں کی استاد تھیں۔ انہوں نے تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بھی بیحد کام کیا۔ زبیدہ مصطفیٰ نے صحافت میں سماجی مسائل، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر رپورٹنگ بھی کی اور بچوں کے مسائل، صحت اور غربت کے خاتمے پر بھی لاتعداد کالم تحریر کیے۔ ان کی مختلف موضوعات پر 8 کتابیں بھی آچکی ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے علاوہ کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پہنچے۔ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، کامران مرتضیٰ، مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود بھی تھے۔جیو نیوزکے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عمران خان کے صاحبزادے پاکستان نہیں جا رہے، صحافی اظہر جاوید کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے وفد نے وزیر بلدیات سعید غنی سے سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں کراچی کے اہم شہری مسائل خصوصاً غیر قانونی تعمیرات، مخدوش عمارتیں، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے کراچی میں ایس بی سی اے کی مبینہ ملی بھگت سے جاری غیر قانونی تعمیرات، لیاری میں منہدم عمارت کے سانحے، شہر میں موجود 588 مخدوش عمارتوں، اور شہری انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی کے تناظر میں سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفد نے زور دیا کہ ان عمارتوں میں رہائش...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور لیگی وفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر وفود کی سطح پر تفصیلی ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی شامل تھے۔ جے یو آئی کے وفد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔ ملاقات میں...
میزبان اور اداکارہ ندا یاسر مارننگ شو کے دوران مداحوں کے سامنے والدہ کی وفات کا ژکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے انتقال پر گفتگو کی۔ اس خصوصی نشست میں محسن عباس حیدر، میمونہ قدوس اور زینب رضا بھی شریک تھے۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کورونا کے دنوں میں اس وقت ہوا جب وہ مالدیپ میں تھیں۔ وطن واپسی کے بعد وہ اکثر اپنی والدہ کے بھیجے گئے وائس نوٹس سنتی تھیں اور روتی تھیں۔ https://www.instagram.com/reel/DL1usJDo5oS/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== انہوں نے کہا، ’’میں روز انہی وائس نوٹس کو سن کر رویا کرتی تھی اور بے دہانی میں اپنے شوہر اور بچوں سے سخت لہجے...
تیونس کی ایک عدالت نے اپوزیشن کے معروف سیاسی رہنما راشد غنوشی اور سابق سیکیورٹی عہدیداران سمیت متعدد شخصیات کو ریاست کے خلاف سازش کے الزامات میں 12 سے 35 سال قید کی سزائیں سنا دیں۔ ناقدین کے مطابق یہ فیصلے صدر قیس سعید کی جانب سے عدلیہ کے استعمال کے ذریعے آمرانہ حکمرانی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد میں صدر قیس سعید کی سابق چیف آف اسٹاف نادیہ عکاشہ بھی شامل ہیں، جنہیں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی، وہ ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تیونس: اپوزیشن رہنما راشد الغنوشی گرفتار اسلام پسند رجحان رکھنے والی النہضہ پارٹی کے 84 سالہ سربراہ...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطا الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔ Post Views: 4
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل میں شرکت کے 16 دن بعد بھی اپنی میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، جس پر کھلاڑیوں میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے۔ ملائیشیا میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جو کہ ایک بڑی کامیابی تصور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ تاہم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی وی کے 11 ارب روپے بند ہوئے تو پی ٹی وی بند ہونے کے قریب پہنچ جائے گا، پی ٹی وی کو خسارے کے باوجود بھرتیوں سے اخراجات 400 کروڑ سے بڑھ کر 800 کروڑ ہو گئے، قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے ریونیو، اخراجات اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف و سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیکا قانون صحافیوں کو دبانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا...
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ درست دستاویزات اور اجازت کے بغیر کام کرنے والے کسی بھی ادارے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے رام نگر علاقے میں دینی مدارس کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔ رام نگر میں اب تک کل 17 مدارس کو سیل کیا گیا ہے۔ رام نگر کے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرمود کمار نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں کی گئی ہے، یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن مدارس کو سیل کیا گیا ہے وہ رام نگر اسمبلی حلقہ کے تحت آتے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے یہ کارروائی تعلیم اور عمارت کے...
ٹیکساس کی بایو ٹیکنالوجی کمپنی ‘کولوسل بایوسائنس’ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے معدوم پرندے ‘موا’ کو جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ زندہ کرے گی۔ یہ پرندہ اس علاقے میں تقریباً600 سال قبل انسانی آبادکاری کے فوراً بعد معدوم ہو گیا تھا، اس کا قد 3 میٹر (10 فٹ) تک ہوتا تھا مگر یہ اڑ نہیں سکتا تھا۔ کمپنی نے اس منصوبے کے لیے نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف کینٹربری میں قائم ایک تحقیقی سینٹر کے ساتھ شراکت کی ہے، جو جنوبی نیوزی لینڈ کے ماؤری قبائل کی تحقیق و فلاح کے لیے کام کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی سائنسدانوں کا بڑا اقدام: بار بار اسقاطِ حمل کی وجوہات جانچنے والا نیا ٹیسٹ تیار...
پشین(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے معمر شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کے تاریخ رقم کردی۔ 55 سالہ فیض الحق نے ثابت کردیا کہ تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے فیض الحق نے میٹرک کے امتحان میں 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔ فیض الحق چچا جوکہ پشین کلی نواباد ھائی اسکول میں نائب قاصدھے اب کلرک پروموشن کیلئے میٹرک کا امتحان دیا جوکہ پاس ھوگیا@CMShehbaz @CMOBalochistan pic.twitter.com/LXEZgEDcEP — Hashim kakar (@Hashimkakar) July 8, 2025 ان کے نتیجے کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے نے...
کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے تو ایک نیا دور شروع ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دنیا کو مکالمے اور جنگ کی جگہ امن کی طرف لانا ہو گا، ہم گلوبل وارمنگ سمیت سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حقیقی، امن و انصاف، مساوات اور انسانی وقار پائیدار ترقی کی موجودگی سے ہے۔ کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کا احترام ہو، تنازعات کو بات چیت کی صورت میں حل کیا جائے، ہماری دفاعی نمائش کا سلوگن آرمز فار پیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیئف: یوکرین نے جاسوسی کے الزام میں چینی باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کیف کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین کے نیپچون اینٹی شپ میزائل پروگرام کی جاسوسی کرنے کے الزام میں چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بیٹے سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پروگرام کیف کی ابھرتی ہوئی ملکی دفاعی صنعت کا اہم حصہ ہے، جو روسی حملوں کے خلاف یوکرین کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے اس اعلان سے کیف کے اس مؤقف کو تقویت ملی ہے جس میں اس نے حالیہ مہینوں میں...
تشار مہتا نے کہا کہ دہلی میں فسادات پہلے سے منصوبہ بند تھے اور جسطرح سے انکی منصوبہ بندی کی گئی تھی وہ کسی ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے فروری 2020ء میں دہلی فسادات کے بعد گرفتار شرجیل امام، عمر خالد اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا حکم محفوظ کر لیا۔ جسٹس نوین چاولہ کی سربراہی میں بنچ نے فریقین کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دہلی پولیس کی نمائندگی کرنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اگر ملزمان ملک کے خلاف کچھ کرتے ہیں تو ان کے لیے بہترین جگہ جیل ہے۔ تشار مہتا نے کہا کہ دہلی میں فسادات پہلے سے...
—جنگ فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا۔اجلاس میں وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب اور اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو گا اور تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں نئے چیرمین ایچ ای سی کے لیے اشتہار دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا، توقع ہے کہ اشتہار کا فیصلہ 16 جولائی 2025 کے اجلاس میں ہو گا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت، میرٹ اور تیز تر کارروائی...
عشرت العباد—فائل فوٹو سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حقیقی، امن و انصاف، مساوات اور انسانی وقار پائیدار ترقی کی موجودگی سے ہے۔کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کا احترام ہو، تنازعات کو بات چیت کی صورت میں حل کیا جائے، ہماری دفاعی نمائش کا سلوگن آرمز فار پیس ہوتا ہے۔ عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے تو ایک نیا دور شروع ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو مکالمے اور جنگ کی جگہ امن کی طرف لانا ہو گا، ہم گلوبل وارمنگ سمیت سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔
سعید غنی—فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں لیاری میں گرنے والی عمارت پر بات ہوئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ بلدیات نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی آج رات تک رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بلائے گئے اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی، کمیٹی نے پہلی بار اس علاقے کا دورہ کیا۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جو عمارت گری اس کا نمبر کوئی اور تھا، گرنے والی عمارت 40، 50 سال پہلے بنائی گئی تھی۔
زمین کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی بڑھتی رفتار کے سبب آج کا دن یعنی بدھ 9 جولائی سال کا سب سے مختصر ترین دن ہوگا۔ بی بی سی سائنس فوکس کے مطابق موسم گرما میں دن کے اوقات طویل ہوتے ہیں، لیکن نو جولائی کو زمین کا چکر عمومی دورانیے سے 1.3 ملی سیکنڈ پہلے مکمل ہوگا۔ ہماری زمین کو اپنے محور کے گرد چکر مکمل کرنے میں 24 گھنٹے یا 86 ہزار 400 سیکنڈ لگتے ہیں۔ تاہم، یہ رفتار معمولی مقدار میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ ان تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کے لیے بنائی گئی ’انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹمز سروس (آئی ای آر ایس) دن کی طوالت کی مسلسل پیمائش کرتی ہے۔ 2020 میں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے اجلاس 10 اور 11 جولائی کو چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس، چین کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے یہ مکالمہ صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ”سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ ۔ ثقافتی وراثت اور جدت“ کے موضوع پر ذیلی فورم سے کلیدی خطاب کریں گے وفاقی وزیر اطلاعات کی شرکت ثقافت، میڈیا اور جدت کے شعبوں میں مختلف تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کا واضح...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا کہ فاطمہ جناح کے ساتھ جو عمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائدؒ کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر سید عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد...
اجلاس میں کانگریس لیڈروں کی جانب سے جموں و کشمیر کی موجود صورتحال کیلئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی ضلع پلوامہ کی جانب سے ٹاؤن ہال پلوامہ میں "ہماری ریاست ہمارا حق" پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینیئر لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر لیڈروں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے کا حل صرف کانگریس کے پاس ہے۔ اس موقع پر علاقہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جموں و کشمیر کی موجود صورتحال کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اس موقع پر...
مجلس عزاء سے شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے کربلا کی یاد میں ڈی سی چوک جیکب آباد پر منعقدہ مرکزی مجلس عزاء کے موقع پر وحدت و اخوت کی نئی مثال قائم کی گئی، جس میں شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ اجتماع کے شرکاء نے "شیعہ سنی بھائی بھائی" کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کیا۔ تقریب میں ہندو کمیونٹی کے نمائندہ رہنماء وکی کمار نے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے سابق سیاستدان ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسپین کی عدالتِ عالیہ نے سابق سیاست دان الیخو ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے مقدمے میں 8 افراد پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے اس کارروائی کو ایران مخالف مؤقف اور منحرفین کی حمایت سے جوڑا ہے۔سابق دائیں بازو کے رہنما ویدال کوادراس کو نومبر 2023 میں میڈرڈ میں گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ وہ ایران کی اپوزیشن تنظیم “مجاہدین خلق” کے حامی اور ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کھلے ناقد رہے ہیں۔ عالمی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق بین الاقوامی نیٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خواتین اور لڑکیوں پر مظالم ڈھانے کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت کے قبل از سماعت چیمبر 2 کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ ماننے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں شخصیات لڑکیوں، خواتین اور صنفی حوالے سے طالبان کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا حکم دینے، اکسانے یا ایسے اقدامات کے لیے آمادہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ Tweet URL اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی تجارتی تنظیم اور اقوام متحدہ کے مشترکہ 'عالمی تجارتی مرکز' کی صدر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف کی معطلی کی مدت کے اختتام کو 90 روز کے لیے ملتوی کرنے سے غیریقینی حالات طول پکڑیں گے طویل مدتی سرمایہ کاری کو نقصان ہو گا اور عدم استحکام بڑھ جائے گا۔انہوں نے جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے عائد کردہ ٹیرف سے کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ نقصان ہو گا۔ لیسوتھو، عوامی جمہوریہ لاؤ، مڈغاسکر اور میانمار اس کی نمایاں مثال ہیں جنہیں 40 تا 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔...
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد انور کے 20 سالہ بیٹے فراز کا جنازہ تیار تھا جبکہ وہ خود حوالات کی سلاخوں کے پیچھے قید تھے۔ انور پر بجلی چوری کا الزام تھا اور 30 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی نے انہیں جیل پہنچا دیا تھا۔ فراز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اور خاندان کا سہارا تھا۔ وہ اپنے والد کی ضمانت کے لیے رقم جمع نہ کر سکا۔ مالی دباؤ اور جذباتی کرب کے بوجھ تلے دب کر انہوں نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا کے رہائشی محمد انور ایک محنت کش ہیں جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھرانے کو پال رہے تھے۔ تھانہ اروپ میں گوجرانوالہ الیکٹریسٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی، جب کہ لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، ریگل، مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر، مینگورہ اور گردونواح میں بھی...
7 جولائی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں افغانستان میں انسانی حقوق اور خواتین کی حالتِ زار سے متعلق افغان حکومت کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ چارٹر کے کسی آرٹیکل کا حوالہ نہیں دیا گیا لیکن چارٹر کے آرٹیکل ایک اور 55 کے اصولوں کے تحت یہ قرارداد منظور کی گئی جن میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی ذمے داریوں کا ذکر ہے۔ اس قرارداد کو 116 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ امریکا اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی، اور 12 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بھارت نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں افغانستان میں انسانی...
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اپنے دو اہم رہنماؤں کے خلاف جاری کیے گئے‘ گرفتاری وارنٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات طالبان کی شرعی قوانین سے وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت عالمی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔(جاری ہے) آئی سی سی نے افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف خواتین پر جبری پابندیوں کے الزامات میں انسانیت کے خلاف...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.4 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔(جاری ہے) مالی سال 25ء کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 38.3 ارب ڈالر آئے، جبکہ مالی سال 24ء کے دوران 30.3 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (823.2 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (717.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (537.6 ملین ڈالر) اور...
عظمیٰ بخاری اور بیرسٹر سیف—فائل فوٹوز گندم اسکینڈ ل پر مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) نے ایک دوسرے پر الزامات لگا دیے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم اسکینڈل پر ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔عظمیٰ بخاری نے جوابی وار کیا اور کہا کہ بیرسٹر سیف آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف...
کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 292ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3000روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے گھٹ کر 3لاکھ 1ہزار 354روپے کی سطح پر آگئی۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔این ایچ اے ہیڈ کو آرٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے، گوادر پورٹ کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ کو مارچ 2026تک مکمل...

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس ، این ایچ اے کے جاری منصوبوں کوتاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مہلت نہیں ملے گی، محکمے کے افسران کیلئے آخری موقع ہے اور اب کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بدھ کواین ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ...
اسلام آباد(رانا فرخ سعید)وفاقی محتسب برائے انسداد ہر اسیت نے اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے ایریا مینجر طارق رضا کو جنسی ہراسیت کا مرتکب قرار دے دیا، دو سال کیلئے عہدے سے تنزلی اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم۔ اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ اور برانچ مینجر خاتون نے اکتوبر 2022میں وفاقی محتسب کے ریجنل آفس لاہور میں شکایت درج کروائی کہ طارق رضا نے 18 ماہ تک انہیں مسلسل نامناسب، جنسی نوعیت کے پیغامات بھیجے اور جذباتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی بطور ثبوت واٹس ایپ پیغامات پیش کیے گئے جن سے ان کے دعوے کی تصدیق ہوئی۔ تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہوا کہ طارق رضا کا رویہ ایک خوف اور دباؤ سے بھرپور ماحول پیدا کر رہا...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ، اے پی سی بلانے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلا ع میں امن وامان کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے تمام مکاتبِ فکر اور عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بُلانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹری لیڈرز کو دعوت نامے ارسال کئے جائیں گے۔ اجلاس میں حکومتی نمائندہ وفدتشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا جو تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مشاورت کے...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بد قسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائد کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاطمہ جناح کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے مزار قائد کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کے...
معروف فلم ساز جمشید محمود رضا عرف "جامی" کو 2019 میں ساتھی ہدایتکار سہیل جاوید کی ہتکِ عزت کرنے کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔ سیشن عدالت نے جامی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 (ہتکِ عزت) کے تحت مجرم قرار دیا اور ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جامی کے وکیل نے کی تصدیق کہ عدالت کے فیصلے کے فلم ساز احاطہ عدلت سے حراست میں لے کر کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس خط سے متعلق تھا جو جامی نے 2019 میں لاہوتی میلے کے دوران پڑھ کر سنایا اور بعد ازاں اسے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ بھی کیا۔ یہ خط ایک نامعلوم خاتون متاثرہ...
خیبرپختونخوا حکومت کا امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام مکاتبِ فکر اور عوام کا مشترکہ و متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، وفد تمام علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔اسلام آباد میں اڑان سمر اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کو فروغ دے کر پائیدار ترقی کی جا سکتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے اسی سے ترقی کی منازل طے ہوتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کا جب بھی دور آیا ملک میں ترقی ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی۔

عالمی مقابلہ جیتنے والے بلوچستان کے سینڈ آرٹسٹ طے شدہ انعامی رقم سے محروم، مڈل مین ہزاروں ڈالر لے اڑا
بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان سینڈ آرٹسٹ سمیر شوکت عالمی سطح کے ایک آن لائن مقابلے میں پہلا انعام جیتنے کے باوجود انعامی رقم سے محروم ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: بڑھتے ہوئے سائبر فراڈز میں اے آئی کا استعمال، جعل سازی سے کیسے بچا جائے؟ گڈانی کے نوجوان آرٹسٹ سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے فری لانسر ویب سائٹ کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ساحل پر ریت میں کمپنی کا لوگو تخلیق کیا اور اس تخلیقی ویڈیو کی بنیاد پر پہلا انعام حاصل کیا۔ مقابلے کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر تھی جو جیتنے پر طے شدہ فارمولے کے مطابق 8 افراد میں برابر تقسیم ہونی تھی۔ سمیر شوکت...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ترسیلات زر پر فیس کی ادائیگی سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین نے مطالبہ کیا کہ ترسیلات زر بھیجنے والے افراد کو حکومت کی جانب سے مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: جون میں 3.4 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 26.6 فیصد اضافہ اسٹیٹ بینک کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ترسیلات زر 18 ارب ڈالر سے بڑھ کر 36 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ضلع ملیر میں محکمہ آثار قدیمہ نے وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے جڑے قیمتی آثار دریافت کیے ہیں، جو ماہرین کے مطابق موئن جو دڑو کے دور سے مماثلت رکھتے ہیں۔محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کے مطابق یہ آثار ملیر ندی کے کنارے واقع اس مقام پر کھدائی کے دوران دریافت ہوئے، جہاں امریکی اور پاکستانی ماہرین آثار قدیمہ کی مشترکہ ٹیم کئی برسوں سے تحقیق میں مصروف ہے۔ ٹیم کی قیادت معروف ماہر ڈاکٹر جوناتھن مارک کنیئر کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ پاکستانی ماہرین ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری اور ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم بھی شامل ہیں۔ملیر ندی کے کنارے واقع اس تاریخی مقام کو مقامی آبادی نے محبت اور عقیدت کے ساتھ ’اللہ ڈنو‘...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی ریٹس میں اضافے کے وعدے پر عملدرآمد کرے گی کیونکہ حکومت کا ماننا ہے کہ جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحرک اور فعال پرنٹ میڈیا کا فروغ اور ترقی ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات وزارتِ اطلاعات آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے ایگزیکٹو اراکین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش ادائیگیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور حکومت اب تک میڈیا کو ان کے واجبات کی مد میں چھ ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے گزشتہ سال ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 2100 منصوبے کامیابی سے مکمل کیے، جن سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو ئے۔رواں سال کے دوران 2320 منصوبے مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ الخدمت واش پروگرام صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ صفائی ستھرائی اور صحت و صفائی سے متعلق آگاہی اور سہولیات کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔یہ منصوبے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور وزیرستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل کیے گئے۔ ان 2100 منصوبوں میں 579 چھوٹے نلکے، 923 کمیونٹی ہینڈ پمپ، 206 کنویں، 248...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال 24-2025 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: جون میں 3.4 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 26.6 فیصد اضافہ وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 38.3 ارب ڈالر وطن بھجوائے، جو کہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر زائد ہیں۔ یہ اضافہ 26.6 فیصد بنتا ہے، جو کہ پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات...

وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتابالآخر عوام جیتے گی اور آج کے ظالموں کو اس کا حساب دینا ہوگا؛ مسرت جمشید چیمہ
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ عمران خان کو ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں، شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے، اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی، اس کے علاوہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا...
بیجنگ :گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز چین کے صوبہ شیندونگ کے شہر چھیو فو میں ہوا ۔” تہذیبوں کے درمیان تعلقات اور عالمی جدیدیت ” کے موضوع کے ساتھ ، اس سال کا فورم چھ ذیلی موضوعات پر مشتمل ہے ، جن میں “تہذیب کی ابتدا اور مستقبل کی ترقی” اور “کنفیوشس ثقافت کی عالمی اہمیت اور اقدار” شامل ہیں ، تاکہ تہذیبوں کے مابین تبادلے اور مکالمے کو ممکن بنایا جا سکے اور مشترکہ طور پر مختلف تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے طریقوں کو تلاش کیا جاسکے۔یہ فورم 10 جولائی تک جاری رہے گا جس کے دوران 20 سے زائد سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن میں کلیدی تقاریر، اعلیٰ سطحی مکالمے،...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نواز اور فلسطین سے لاتعلق طبقہ نہ پاکستانی ہے نہ اقبال و قائداعظم کا پیروکار، اسرائیل نواز عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،اسرائیل پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کر چکا ہے، مختلف طبقات میں اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، افراد کو خرید رہا ہے اور بعض ذہنوں کو اپنا ہمنوا بنا کر پاکستان کے اندرونی ڈھانچے کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر و دانشور علامہ سید جواد نقوی نے ان عناصر کی مذمت کا اظہار کیا ہے جو آج پاکستان میں اسرائیل کی حمایت اور فلسطین سے کنارہ کشی کا بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے افراد کو نظریہ پاکستان،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا جو ناقابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ان دانستہ تاخیری اقدامات کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبے کو فائدہ جب کہ گندم کے کاشتکاروں اور قومی خزانے کا نقصان پہنچا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جس سال یہ گندم امپورٹ کی گئی اس سال ملکی تاریخ میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی تھی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالی سال 25-2024 میں ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، وزیراعظم نے ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر کیا، شہباز شریف نے کہا ترسیلات زر میں چھبیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے، حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد...
— اسکرین گریب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کو تیزی سے ادارہ جاتی اشتراک عمل کی طرف...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں، اگر پانی صاف کردیں تو بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے لیکن ہماری توجہ اسپتال بنانے اور دوا دینے پر ہے لیکن بیماری سے بچاؤ پر نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کریں گے، اسپتال کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، اسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ روزانہ بیمار ہو...
ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا ہے، علی امین اور بیرسٹر سیف کا بھی نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہیٰ دور کی ہے،انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کر رہے وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے،ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بین الاقوامی انٹرویو میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک واضح دشمنانہ پالیسی قرار دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی دہلی کی یہ حکمت عملی محض وقتی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے، خاص طور پر بلوچستان جیسے حساس خطے میں۔یہ بیان انہوں نے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو...
تھائی لینڈ تیزی سے پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک مقبول ترین منزل بنتا جا رہا ہے۔ تاریخی مندروں سے لے کر خوبصورت ساحلوں تک، یہ ملک ثقافت، آرام اور ایڈونچر کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔ اب جب کہ ویزا کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ہے، مزید پاکستانی سیاح اس خوبصورت جنوب مشرقی ایشیائی ملک کا رُخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وزٹ ویزا کے لیے آن لائن درخواست کا عمل اور شرائط جولائی 2025 سے، پاکستانی شہریوں کے لیے تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دینا لازمی ہو گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے 1 جنوری 2025 سے باقاعدہ طور پر اپنا ای-ویزا پورٹل...

بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
لاہور ( طیبہ بخاری سے ( ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ’’الجزیرہ‘‘ ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ ’’الجزیرہ ٹی وی‘‘ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِ عمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا۔حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج(طالبان) نے قبول کی تھی، دھماکے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہاکہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِ عمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے کے بعد سامنے آیا اور اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج(طالبان) نے قبول کی تھی، الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دھماکے میں 16 فوجی جوان شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، پاکستان کا...
گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے نگر خاص ہوپر،سپلتار نالہ میں سیلاب سے سڑکوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات حکومت گلگت بلتستان نے کہا کہ سردیوں میں برف باری نہیں ہوئی، گرمیوں میں بالکل بارش نہیں ہے، جہاں گزشتہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا کئی برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، وہیں اس بارگرمیوں میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب گونر فارم اور مولا داد پری کے علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بند ہوگئی۔گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت سے چلاس کے درمیان قراقرم ہائی وے پانچ مقامات پر بند ہوگئی، اچانک سیلاب کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ملبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع گمبھیرا میں ایک پرانا پل اچانک زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد گاڑیاں دریا میں جاگریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پل پر معمول کے مطابق گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی۔ پل کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں گرنے سے کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اب تک 3 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پل تقریباً 40 سال پرانا تھا...
(عبدالقیوم وزیر ) بنوں میں دہشتگردوں کے 2 ڈرون حملے ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر ڈرون حملے سے سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن...
بنوں(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان اور ہوید کی حدود میں 2 الگ الگ ڈرون حملوں میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ پولیس اسٹیشن اور دوسرا ڈرون حملہ ایک گھر پر ہوا، حملوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، جس وجہ سے اسے نشانہ نہیں بنایا جاسکا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یاد رہے...
جون 2025 میں ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، مالی سال کے دوران 26.6 فیصد اضافہ ریکارڈ۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جون 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنوں کی جانب سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 38.3 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ رقم 30.3 ارب ڈالر تھی۔ اس طرح رواں مالی سال میں ترسیلات...
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے ترجمانوں کے درمیان آڈٹ رپورٹس پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت پر 10 کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا، وہیں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے سیاسی مستقبل کو ’نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ‘ قرار دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت اب تک 10 کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، جو مریم نواز اور شریف خاندان کی مبینہ کرپشن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملکی معیشت پر اعتماد اور اپنوں سے جڑے رہنے کی مثال قائم کرتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے دوران 38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے۔ اس سے گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر رہا تھا، اس لحاظ سے سال بہ سال بنیاد پر ترسیلات میں 8 ارب ڈالر یعنی 26.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس تاریخی کارکردگی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جو کہ 9.3 ارب ڈالر رہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک...
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے...
نیو دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے فاسٹ بولر یاس دیال نے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کیخلاف جوابی مقدمہ کی درخواست دے دی۔ گزشتہ دنوں غازی آباد کی ایک خاتون نے یاس دیال پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، خاتون نے الزام لگایا تھا کہ وہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور کرکٹر نے اس تعلق کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ 27 سالہ یاس دیال نے اس الزام پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے ان سے لاکھوں روپے علاج اور شاپنگ کے بہانے ادھار لیے اور...
لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل اور نئے ٹینس کورٹس کے فقدان کے بارے میں آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسپتال سے فضلہ منتقل کرنے کیلئے گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے یلو ویسٹ ویہکلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے انسانوں کو بیماری سے بچانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں گھیر لیں گے۔ ہمارا کام بیماری سے بچانا پہلی ترجیح ہے،علاج دوسری ترجیح ہوگی۔ ہماری ترجیح الٹ تھی،ہم علاج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 68 فیصد بیماریاں صرف آلودہ پانی پینے سے لاحق...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کے خلاف دائر ڈائریکٹ کمپلین کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر جمشید محمود عرف جامی کو دو سال قید کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق جمشید محمود عرف جامی پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جامی پر کیس کا پس منظر جمشید محمود جامی کے خلاف ڈائریکٹر سہیل جاوید نے پرائیویٹ کمپلین دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جمشید محمود نے جامشورو لاہوتی میلے میں جنسی زیادتی سے بچ جانے والی ایک گمنام لڑکی کا خط پڑھا تھا۔ بعدازاں جمشید محمود نے وہ خط سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز الٰہی نے پارٹی کے لیے مفاہمت کو زیادہ موزوں قرار دیا۔چوہدری پرویز الٰہی آج جنگلات اراضی ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کا راستہ زیادہ مؤثر ہے یا احتجاج کا؟ تو پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ ابتدا میں مزاحمت ہوتی ہے، لیکن آخرکار مفاہمت ہی زیادہ بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے، بہتری کی امید رکھنی چاہیے، پی ٹی آئی قیادت نے تو مذاکرات کا خط بھی لکھا جس پر پیشرفت نہیں ہوئی، دیکھیں...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انڈس اسپتال کے اشتراک سے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اور اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں ہمیں گھیر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے جنم لینے والی بیماریوں سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، علاج دوسری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں سے نکلنے والا انفیکشن زدہ فضلہ (اسپتال ویسٹ) انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور جہاں سے گزرتا ہے وہاں بیماری پھیلاتا ہے، مگر ماضی میں اس کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: بھارت اور اسرائیلی جارحیت سے...
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر، عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے...
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام سیمینار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ایک سیمینار کے مقررین نے معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے 9ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام سیمینار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا...
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے، اسی طرح دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی، جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔الرٹ کے مطابق ممکنہ بارشوں کی صورت میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں /...
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، محکمہ اطلاعات، محکمہ داخلہ، قومی ورثہ و ثقافت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کے تھیم کے طور سے منایا جائےگا، اس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے رواں سال یوم آزادی ’’معرکہ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں سال یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منانے پر مشاورت ہوئی۔ مشاورتی اجلاس کے بعد جاری ہونیوالے اعلامیے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مون سون کے دوسرے اسپیل کے تحت لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔موسلادھار بارش کے سبب شہر کی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشتر ٹاؤن میں 55 ملی میٹر ساور گلبرگ میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور گجرانولہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس کی شدت میں کمی آگئی۔موسلادھار بارش کے سبب ڈی جی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر ہو کر ایک مؤثر اور مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔ یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کو ہتھکڑیاں لگ چکی ہیں، علی امین گنڈا پور یہ بات انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے متعلقہ اراکین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتبِ فکر اور عوام کی مشاورت سے ایک متفقہ حکمت عملی تیار کی...
پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے رواں سال یوم آزادی 'معرکہ حق' کے عنوان سے منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں سال یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت ہوئی۔ اعلامیےکے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی تھیم کے طور سے منایا جائےگا، اس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔...