کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ کراچی ایک بار پھر اپنی گمشدہ روشنیوں اور پرانی عظمت کو واپس حاصل کرے، کیونکہ یہ شہر کبھی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہوا کرتا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں تعلیم حاصل کی، اور اس موقع پر انہوں نے باوانی فیملی کی تعلیم کے فروغ میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، کل یہی بچے ملک کی قیادت سنبھال سکتے ہیں، اس لیے انہیں معیاری تعلیم اور جدید علوم کی طرف راغب کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں ترقی کی دوڑ لیبارٹریوں اور تحقیق کے میدان میں لڑی جا رہی ہے۔ ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت لانی ہوگی تاکہ دنیا کے ساتھ قدم ملا سکیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ او لیول اور اے لیول کے بڑھتے رجحان نے قومی تعلیمی نظام کی جڑوں کو کمزور کیا ہے، ہمیں اپنی بنیادوں کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ایک مضبوط، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ پاکستان تشکیل دیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل احسن اقبال

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء  سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن