سینیٹ الیکشن، ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹوز
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پہنچے۔
ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، کامران مرتضیٰ، مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الرحم ن
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔