چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل مذمت ہے،سردارظفر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کسان بورڈپاکستان کے صدرسردارظفرحسین خاںنے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوںاورحکومت کی طرف سے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلہ پر شدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے اپنے منظورنظرافرادکو نوازنے کیلئے پوری قوم کو مہنگائی کی سولی پرلٹکادیاہے۔ 150 روپے کلووالی چینی 200 روپے میںبھی دستیاب نہیں۔مافیانے پہلے برآمد کرکے مال بنایا اور اب درآمدکرکے مال بنایاجائے گا جبکہ مہنگائی کا ماراغریب آدمی ایک دفعہ پھرلٹ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ شوگر نافیااتناطاقورہے کہ پہلے گنے کے کاشتکاروں کااستحصال کرتاہے، کاشتکاروں کی سال بھرکی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے کے بعدساراسال عوام کی جیبوںپر ڈاکہ ڈالاجاتاہے اور کوئی ادارہ انہیںپوچھنے والا نہیں۔ شوگر ملزمالکان ہردورمیں حکومتوں کا حصہ رہے ہیں اس لئے انہیں کسی حکومتی کارروائی کاکوئی ڈرنہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ حکومتی مجرمانہ غفلت کے باعث عوام کو شوگرمافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ حکمران اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ دیں ۔ انہوں نیکہا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور معاشی بحران سیاسی بحرانوں میں بدلتے دیر نہیں لگتی ۔جب لوگوں کی امید یں محرومیوں میں بدلتی ہیں تو ان کے تیور بھی بدل جاتے ہیں ،زندہ باد کے نعرے لگانے والے مردہ باد کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔حکمران حالات پر جلد قابو پانے میں ناکام رہے تو لوگ مرنے مارنے پر تل جائیں گے پھر آئی ایم ایف بھی انہیں عوامی غیض وغضب سے نہیں بچا سکے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔