آصف زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔
شازیہ مری نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دئیے۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کے بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی، جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی دو صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔
اس کے علاوہ پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر زرداری کے استعفے کی باتیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، وہ جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں، صدر نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج صدر آصف زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، آج بھی وہ پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں، صدر زرداری کی موجودگی آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہنےکی ضمانت ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کہا کہ صدر نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر زرداری آئین و پارلیمان محفوظ رہنے کی ضمانت‘، استعفے کی خبریں بے بنیاد،شیری رحمان
اسلام آباد(اوصاف نیوز) نائب صدرپیپلزپارٹی شیری رحمن نے صدر آصف زرداری کے استفعفے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر زرداری کے استعفے کی باتیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، وہ جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں، صدر نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج صدر آصف زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، آج بھی وہ پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں، صدر زرداری کی موجودگی آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہنےکی ضمانت ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری بھی صدر زرداری سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل