قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں اجازت نہیں ہو گی: بیرسٹر عقیل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل، پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک اور پی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
قاسم و سلیمان والد سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آئینگے: نعیم حیدر پنجوتھاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہوگا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے صاحبزادوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے اپلائی کیا تو متعلقہ حکام دورے کے مقاصد دیکھیں گے۔
شاہد خٹک نے کہا کہ قاسم اور سلیمان سیاست کرنے نہیں بلکہ اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔
پی پی رہنما ناصر حسین نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے جواں مردی سے جیل کاٹی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قاسم اور سلیمان پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
فائل فوٹوتحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانا جاتا ہے، کسی بھی جج کو جوڈیشل کام سے نہیں روکا جاسکتا، سپریم کورٹ اس پر ایکشن لے، ججز کے آپس میں اتنے جھگڑے ہیں تو عوام کہاں جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس ہمارے زیر التواء کیسز میں قانون کے مطابق فیصلے دیں، قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جائے، سزاؤں اور ڈس کوالیفکیشن کے معاملے کو ختم کیا جائے، اس کو ختم کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں تو ہمیں چالیس سال کی قیدیں سنائی گئیں، فیصل آباد اور سرگودھا کی عدالتیں الگ الگ فیصلے سنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کو پشاور میں بہت بڑا جلسہ ہوگا جس میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت علی امین کریں گے جن کو بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور فنڈز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔