محسن نقوی کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کیلئے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔
رہائشگاہ آمد پر شرجیل انعام میمن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کے اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
ملاقات میں ملکی سیاسی منظرنامے، مرکز اور صوبوں کے درمیان تعلقات، اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی یکجہتی اور عوامی مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو باہم مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.