بانی پی ٹی آئی سے کل بیرسٹر گوہر سمیت چھ وکلاء اور اہل خانہ ملاقات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
فائل فوٹو۔
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے دن پر پی ٹی آئی نے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالا جیل راولپنڈی کے حکام کو بھیج دی۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، جبکہ بیرسٹرسلمان صفدر، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور ظہیر عباس کےنام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
وکلا رہنما کل بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے کل فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے۔
ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان بھی اڈیالا جیل آئیں گی۔ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالا جیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
سوئٹزرلینڈ نے ایران میں سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
تہران:سوئٹزرلینڈ نے دو ہفتے بند رکھنے کے بعد ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ بھی ایران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے تاہم ایران-اسرائیل جنگ کے بعد بند کیا گیا تہران میں قائم اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے خارمہ امور کے وفاقی شعبے نے بیان میں کہا کہ سفیر نیڈین اولیویری اور مختصر ٹیم آذربائیجان کے فضائی راستے سے تہران پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تہران میں سفارت خانہ اپنی سرگرمیاں بتدریج بحال کرے گا۔
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ ایران اور اسرائیل میں جنگ کے دوران ہونے والے فضائی حملوں کے پیش نظر 20 جون کو بند کردیا تھا۔
Post Views: 4