حوالدارلالک جان شہید نے بہادری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی: وزیرداخلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیرداخلہ محسن نقوی کاحوالدارلالک جان کے یوم شہادت پر گلگت بلتستان کے عظیم سپوت کو سلام عقیدت، کہا حوالدار لالک جان شہید نے بے مثال جرات سے دفاع وطن کا روشن باب رقم کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لالک جان کی داستان شجاعت رہتی دنیا تک قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گی،بہادر حوالدار لالک جان مادر وطن کا نگہبان بن کر ہمیشہ کیلئےامر ہو گیا۔
دشمن کے سامنے ڈٹ جانے والے جوان نے بہادری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی، حوالدار لالک جان نے زخمی ہونے کے باوجود مورچہ نہ چھوڑا۔
افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والا لالک جان آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، لالک جان کی بے مثال دلیری نے ثابت کیا کہ قومیں شہیدوں کے جذبے سے جنگیں جیتتی ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مزیدکہنا تھا کہ نشان حیدر کاعظیم وارث پاکستان کےعسکری وقار، قومی خودمختاری اور استحکام کی علامت ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لالک جان
پڑھیں:
حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے)
حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے انہوں نی1999ء میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔
حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شیناز زبانوں پر بھی عبور حاصل تھاوہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔