اسلام آباد اور اطراف میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد اور اطراف میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
آزاد کشمیر باغ اور گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق
ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سدھنوتی میں نالہ میں طغیانی سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالہ بپھرنے سے تین دکانیں تباہ، ایک گراٹ کو بھی نقصان پہنچا، مچھیارہ کے علاقے میں بھی نالہ بپھرنے سے تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 اضلاع کی مختلف شاہراہیں بند ہو کر رہ گئیں۔
دوسری جانب ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں یکم جون 2025ء سے اب تک کے نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 3 شہری جاں بحق، 11 زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کے دوران 76 گھر مکمل تباہ، 290 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، 33 دکانیں تباہ، 14 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق مزید بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔