انڈونیشیا کے صدر کا دورئہ سعودی عرب‘ عمرہ کی سعادت حاصل کی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ صدر پرابوو عمرہ کے لیے پہنچے تو مکہ مکرمہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی،جس میں دونوں ممالک کے نجی شعبے میں 27 ارب ڈالر کی تجارت اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ یہ معاہدے صاف توانائی کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی ہیں۔ دونوں ممالک نے خام تیل کی تجارت کے میدان میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ کی پولیس نے 825 کلو گرام ہیروئن ضبط کر لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر داخلہ علی یرلی نے کہا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے 825 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی اور 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایک اور آپریشن میں پولیس نے 38 مختلف مقامات پر مزید چھاپے مارے،جن میں عدانہ، ہکاری، ہیتے، استنبول، ویین، دیار باقر اور مرسین شامل ہیں۔ اس دوران ترک پولیس نے بغیر لائسنس کا اسلحہ بھاری مقدار میں قبضہ میں لیا۔