شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کر لیا ہے‘ اور انہیں اﷲ کا ذکر بھلا دیا ہے‘ یہ شیطانی لشکر ہے۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے والا ہے o
سورۃ المجادلۃ (آیت: 19 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹیکسلا، غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
غیرت کے نام پر ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والے ملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرت کے نام پر ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔
ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں قتل، اقدام قتل اور ارادہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عورت صرف غیرت کے نام پر قتل ہونے کے لیے پیدا ہوتی ہے؟
مقدمے کی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا، مدعی مقدمہ نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس ٹیکسلا راولپنڈی غیرت قتل ملزمان گرفتار