لاہور:

پاکستان ریلویز کے افسران اور ملازمین سمیت سیکڑوں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طالب علموں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے والا ’’سیمو لیٹر‘‘ دو سال سے زائد عرصہ سے خراب ہے۔

سیمو لیٹر کا سافٹ ویئر خراب ہونے سے ریلوے کے ڈرائیور اور نہ انجینئرز تربیت حاصل کر پا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ریلوے کے حادثات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ آئے روز لاہور سمیت ملک بھر میں چلنے والی ریل گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے درجنوں واقعات ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے حکم کے باوجود سیمو لیٹر ٹھیک نہ ہو سکا۔

پاکستان ریلویز ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن لاہور میں واقع جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ تربیت فراہم کرنے والا ’’سیمو لیٹر‘‘ ڈھائی سال سے خراب پڑا ہے۔ سیمو لیٹر خراب ہونے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان ریلویز کے زیر تربیت حاضر سروس ڈرائیورز اور زیر تعلیم سیکڑوں طالب علموں کو ہو رہا ہے۔

ٹرین کس طرح چلائی جاتی ہے، ایمرجنسی کی صورتحال میں کیسے کنٹرول کیا جاتا ہے، لائن تبدیل کیسے ہوتی ہے اور اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو اس کے بعد کی صورتحال پر کیسے قابو پایا جاتا ہے، یہ سب سیمو لیٹر کے ذریعے سیکھا جاتا ہے جبکہ افسران کو ریسرچ اور ریفریش کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

ڈھائی سال قبل سیمو لیٹر کے سافٹ ویئر میں کچھ خرابی ہوئی، جس کو مقامی سافٹ ویئر انجینئر بھی ٹھیک کر سکتا ہے مگر ریلوے انتظامیہ مقامی سافٹ ایئر انجینیئر کے بجائے غیر ملکی سافٹ ویئر انجینئر سے ٹھیک کروانا چاہتے ہیں جس پر لاگت ڈالرز میں آئے گی جبکہ مقامی سافٹ وئیر انجینئرز چند لاکھ میں سیمو لیٹر کی خرابی کو دور کر سکتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ اس بات کی اجازت نہیں دے رہی۔

ریلوے اکیڈمی والٹن میں زیر تعلیم طالب علموں نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ ہمارا تعلیمی سال مکمل ہونے کو ہے مگر ہم سیکڑوں طالب علم اس جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور اسکے بغیر ہی تعلیم مکمل کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

والٹن اکیڈمی ریلوے میں سری لنکا، افغانستان، تنزانیہ اور گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک کے درجنوں طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ والٹن اکیڈمی سے سالانہ 1500 سے لیکر دو ہزار کے قریب طالب علم آتے ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے بات کی تو انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ سے اس بارے میں پوچھا تو جواب ملا خراب ہے اور جلد ٹھیک ہو جائے گا، جس غیر ملکی کمپنی سے یہ سیمو لیٹرز خریدا گیا ہے اسی کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے، جلد اس سمیو لیٹر کی خرابی کو دور کر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز زیر تعلیم سیمو لیٹر سافٹ ویئر

پڑھیں:

جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے تحت تربیت گاہ کارکنان کل ہوگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) جماعت ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان بعنوان ’’جو دلوں کو فتح کرلے‘‘ دس محرم الحرام 6جولائی بروز اتوار جامع مسجد ابو حذیفہ گلشن معمار میں صبح دس بجے تا نماز عصر منعقد ہوگی جس سے نائب امرائے جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر عطاء الرحمن‘ اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری( نائب قیم) پاکستان عثمان فاروق، نائب امرائے جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، سیف الدین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی۔ دعوت تنظیم و تربیت سیمتعلق اہم امور کی رہنمائی فرمائیں گے، امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد نے ضلع کے تمام کارکنان کو تربیت گاہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ بھرپور شرکت کی خصوصی تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے
  • پاک انڈیا جنگ کے بعد چین فرانس کے رافیل طیاروں کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، فرانس کا دعویٰ
  • بلوچستان کے تین ملین بچے تعلیم سے محروم: ذمے دار کون؟
  • رواں برس 8500کاروباری اداروں پر سائبر حملوں کا انکشاف
  • جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے تحت تربیت گاہ کارکنان کل ہوگی
  • گھوٹکی :  فریٹ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل
  • عاشورہ سے پہلے  مسافروں کا ہجوم ٹرینوں میں جگہ کم پڑ گئی
  • شہد طویل عرصے تک خراب کیوں نہیں ہوتا؟