2025-07-07@10:14:04 GMT
تلاش کی گنتی: 2480

«نے اپنے بیان میں»:

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا یہ تصاویر حقیقت ہیں، فوٹو شاپ کا کمال یا مصنوعی ذہانت (AI) کا نتیجہ صحیفہ نے خود اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ سوال چھوڑا کہ "یہ اے آئی ہے، فوٹو شاپ ہے یا حقیقت؟ کچھ نہیں کہہ سکتی" اس کے بعد ان کی تصاویر، جن میں وہ ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی جیسے مغربی لباس میں نظر آ رہی ہیں، تیزی سے وائرل ہو گئیں متعدد صارفین نے ان تصاویر کو AI سے تخلیق شدہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تصاویر میں اداکارہ کے...
    یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی حسنیت کے نقشِ قدم پر چل کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خانوادہ رسالت ﷺ نے میدانِ کربلا میں جس ثابت قدمی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ رہے...
    سٹی 42: اپردیر میں  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق6زخمی ہوگئے   حادثہ بریکوٹ گلوم کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا۔ حادثے  میں   ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوۓ۔ گاڑی میں 4 افراد کا تعلق پشاور جبکہ دو کا تعلق اپردیرگوالدئی سندرئی سے بتایا جا رہا ہے۔  زخمیوں کو علاج کیلئے پاتراک ہسپتال لائے گئے۔
    TEHRAN: سوئٹزرلینڈ نے دو ہفتے بند رکھنے کے بعد ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ بھی ایران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے تاہم ایران-اسرائیل جنگ کے بعد بند کیا گیا تہران میں قائم اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے خارمہ امور کے وفاقی شعبے نے بیان میں کہا کہ سفیر نیڈین اولیویری اور مختصر ٹیم آذربائیجان کے فضائی راستے سے تہران پہنچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تہران میں سفارت خانہ اپنی سرگرمیاں بتدریج بحال کرے گا۔ خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ ایران اور اسرائیل میں جنگ کے دوران ہونے والے فضائی حملوں کے پیش نظر 20...
    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے پہلے قدموں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یہ جذباتی لمحہ شاہین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے علی یار اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ شاہین، ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر شاہد آفریدی سمیت قریبی اہل خانہ اس خاص موقع پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ ویڈیو اسکاٹ لینڈ کی ایک سرسبز وادی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا ہے۔ شاہین نے ویڈیو...
    اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے مخصوص انداز میں نادیہ خان کی قانونی کارروائی کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مزید طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ نادیہ خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو میں اپنے ناقدین کو عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی دی تھی، جس پر یاسر حسین نے اپنی شرارتی طبیعت کے ساتھ انھیں طنز کا نشانہ بنایا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یاسر نے نادیہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صبا فیصل جی اور ثروت گیلانی نے ہی کچھ بولا ہوگا۔ میرے ڈیڑھ نمبر دینے سے اگر کسی کو برا لگا ہے تو میں سوری کرلیتا ہوں اور ڈھائی نمبر کرلیتا ہوں۔ میرے خیال سے اب سب ٹھیک ہوگا۔‘‘...
    پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر سوال اٹھا دیے۔ بشریٰ انصاری نے نہ صرف ہانیہ کےلیے بھارتیوں کے منفی ردعمل کو نشانہ بنایا بلکہ جاوید اختر اور نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔ ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے...
    یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم...
    ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کے میدان میں صف اول کے کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی سیاست میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید اختلاف ہو چکا ہے۔ دونوں کے درمیان یہ اختلافات اُس وقت شدت اختیار کر گئے جب ٹرمپ نے ایک نئے بل کو قانون کی شکل دی، جس پر ایلون مسک نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ تاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموز دن ہے، جو ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی وہ عظیم مثال عطاءکرتا ہے جو قیامت تک انسانیت کے ضمیر کو روشنی دکھاتی رہے گی۔ یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ دس محرم الحرام کو میدانِ کربلا میں جو معرکہ رونما ہوا، وہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خاندان اور جانثار رفقاء کے ہمراہ سچائی، عدل اور دین کی سر بلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں خٹانوں کلے  کے رہائشی  باپ بیٹے میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے  وقوع پر پہنچ کر شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق تنگی گل آباد خٹانوں کلےکے  رہائشی جہانگیر شاہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے بیٹے سلطان شاہ اور بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول سلطان شاہ کے ماموں شاہزیب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی دعوے مٹی میں مل گئے، سندور اجڑ گیا، بھارت کو جنگ میں پاکستان سے شکست ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح بالکل واضح تھی۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں، یہ بیانات بھارت کی سفارتی محاذ پر شکست کا نتیجہ ہیں، کوئی شک نہیں کہ پاکستانی افواج نے جنگ میں اپنا لوہا منوایا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا تھا، جیسے بالی ووڈ...
    سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے بھارتی حکومت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی خاندانی جائیداد کو اینیمی پراپرٹی (دشمن کی جائیداد) قرار دے دیا جس کے بعد وہ ہزاروں کروڑ کی خاندانی جائیداد محروم ہونے کا امکان ہے۔2014 میں دشمن جائیداد کے نگران محکمے نے ایک نوٹس جاری کر کے پٹودی خاندان کی بھوپال میں موجود جائیدادوں کو دشمن کی جائیداد قرار دیتے ہوئے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کے ایک سال بعد سیف علی خان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پٹنہ:بی جے پی لیڈر کے قتل نے آنے والے انتخابات سے قبل بہار میں ہلچل مچا دی ہے۔ بی جے پی کے رہنما اورمعروف تاجر گوپال کھیمکا کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جمعہ کو پیش آئے اس واقعہ نے بہار کی سیاست میں زبردست ہلچل مچا دی ہے۔ ڈی جی پی ونے کمار نے کہا کہ حکومت نے گوپال کی موت کے معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔پولیس کے مطابق گوپال کھیمکا کو پٹنہ کے گاندھی میدان تھانے کی حدود میں رنگولم چوک کے پناش ہوٹل کے قریب بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ وہ جمعہ کی رات اپنے گھر پہنچے۔ اس دوران موٹر سائیکل پر...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنےکاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے،...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔ علی امین گنڈاپور سے سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیعلی امین...
    ---فائل فوٹو  سرگودھا میں سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 96 جنوبی میں پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں نے بچی کو قتل کر کے لاش ایک تندور میں پھینک دی تھی۔  کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹراے4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے باپ نے بچی کی ماں کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا باپ اپنے...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کی کارروائی کو پبلک کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا کہ 25 نومبر 2024 کے اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے تجویز پیش کی تھی کہ جے سی پی اجلاس کے منٹس کو پبلک کیا جائے، لیکن اس خیال کو ارکان کی اکثریت نے مسترد کر دیا تھا۔رواں سال 25 جون کو، جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر جے سی پی پر زور دیا کہ وہ اپنے اجلاسوں کے منٹس شیئر کرے...
    نوبیاہتا اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے بعد اپنے شوہر و اداکار امیر گیلانی کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے شاندار سرپرائز کیساتھ انہیں لاجواب کردیا۔ پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے ہیں، ایسے میں جب بھی کوئی تقریب یا اہم موقع ہوتا ہے تو یہ دونوں کھل کر سیلبریٹ کرتے اور ان حسین یادوں کو کیمرے میں قید کرتے نظر آتے ہیں۔ ویسے تو شادی سے پہلے بھی ان دونوں کے درمیان دوستی اور اپنائیت کا رشتہ قائم تھا جسے ڈراموں میں بھی محسوس کیا گیا اور پھر اسی دوستی اور اپنائیت نے ان دونوں کو رواں سال شادی کے بندھن...
    تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) فوج، وزیر اعظم اور وزرا کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چیف آف سٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کی دعوت پر ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں چیخ و پکار ہوئی اور آوازیں بلند ہوگئی تھیں۔(جاری ہے) اجلاس میں دیگر مسائل کے علاوہ غزہ میں جنگ کو کیسے جاری رکھا جائی جیسے سوالوں پر غور کیا گیا ۔ یہ تبادلہ خیال کیا گیا کہ اگر اب معاہدہ نہ ہوا تو کیا ہوگا اور 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان نہ ہوا تو غزہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ایجنسی کے مطابق، معائنہ کاروں کی آخری ٹیم آج بحفاظت ایران سے ویانا میں واقع ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے۔آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک قانون نافذ کیا تھا، جس کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کا تعاون ختم کر دیا گیا۔اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ اور اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کرلیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب منیجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں 5 روز کے دوران 70 سے زاید بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دل کے دیگر پیچیدہ آپریشن مفت کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں 6 ماہ سے لیکر 12 سال تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر...
     رب کائنات کا حکم ہے کہ نماز میں زینت اختیار کرو۔ حضرت امام عالی مقام حسینؓ اپنے تمام خوب صورت رشتوں کے ہم راہ خود کو مزّین کیے، اپنے جد ِ امجد ابراھیمؑ کی طرح قربانی کے لیے میدانِ کربلا میں حاضر تھے۔ زینت کا یہ انداز فرشتوں کو بھی حیران کرگیا۔ جنّت کے شہزادے کی سج دھج ایسی ہی متوقع تھی۔ صراط ِ مستقیم کے راہی اسی شان کے ہوتے ہیں۔ اقامۃ الصلوٰۃ یعنی نماز کا قائم کرنا یہ ہے کہ آپ اﷲ کی حاکمیت کو اپنی زندگی کے نظریاتی اور عملی گوشوں میں نافذ کریں۔ جب آپ معاشرے، معاش اور خاندان سے کٹتے ہوئے ہر اذان پر اﷲ کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، تو گویا آپ اعلان کر...
    حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب بات چیت کے متعدد دور کے بعد آج ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹزر کے مطابق ایک حماس رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے قطر اور مصر کو جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے قریبی طور پر وابستہ فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ حماس کا جواب مثبت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں حماس کے اس مثبت جواب کے نتیجے میں جنگ بندی کے حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ تاہم ابھی تک حماس، امریکا، اسرائیل اور دیگر ثالثوں کی جانب...
    نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جنوبی ایشیائی پویلین میں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک زبردست بازار میں گھوم رہے ہیں ۔ فضاء میں نایاب مصالحوں اور کندہ شدہ گلاب کی لکڑی کی خوشبو مہک رہی ہے، یہاں برصغیر کے کونے کونے سے لائی گئی مصنوعات سیا حوں کو اپنی جانب متو جہ کرتی ہیں۔ پاکستانی زون میں پہلی بار نمائش کنندہ رمیض سید اپنے بڑے بھائی جاوید سید سعد کے ساتھ اپنی خوشی نہ چھپا سکے، حیرت میں مبتلا کرنے والا اتنا بڑا مقام، اتنے سارے مہمان پا کستان میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ان کے پیچھے نفاست سے تراشی گئی خوبصورت نقش و نگار والی الماریاں اسپاٹ لائٹس کی روشنی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے جنگ میں چین کی پاکستان کی مدد سے متعلق بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ  بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کو انٹیلیجنس فراہم کی۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ریکارڈ پر سب کچھ موجود ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑائی لڑی اور بھارتی جنگی طیاروں کی نقل و حرکت سے مکمل طور پر آگاہ تھا، جب سے انہوں نے اپنے ایئر بیسز پر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایاز صادق تحریک عدم اعتماد خواجہ آصف علی امین گنڈاپور نمبر گیم
    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان سے کیا توقعات ہیں اور وہ انہیں کیسے پورا کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید کا ویمنز کرکٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اہم اعلان لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا دونوں سینیئر کھلاڑی ہیں اور انہیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر ان میں کوئی کمی ہے تو اسے کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے نئے سائیکل میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کے چانسز موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، انہوں نے کہا بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آئے ہیں۔ الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عمران وسیم نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل ہم پر خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی ، ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا  وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے۔ صحافی عمران وسیم نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے ساتھ جو کمرہ عدالت میں ہوا، انہیں رائٹ لیفٹ کے دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران عمان منتقل کیے گئے سات ایرانی مسافر ہوائی جہاز 15 دن بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عمان لے جائے گئے تھے جب ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، 18 اور 20 جون کو ایران کی معراج ائیر اور ایرانی حکومت کے آٹھ مسافر طیاروں کو عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے سات طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو واپس ایران کے لیے پروازیں بھریں۔ واپس آنے والے طیاروں میں سے دو چاہ بہار ہوائی اڈے پر اترے، جبکہ ایرانی حکومت کے دو دیگر طیارے مشہد...
    رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13مغوی مزدوربازیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز رحیم یار خان(آئی پی ایس) کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے 13 مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔ ڈی پی او کے مطابق اغوا کار ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا اور کچے کی طرف لے کر فرار ہوگئے تھے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں۔ وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔حکومت سندھ نے قانون کے تحت 11 شاہراہوں پر چنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کی قومی اسمبلی نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر براہ انسانی حقوق وولکر ترک کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کی وجہ وینزویلا کے تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ میں ان کی ناکامی ہے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدر کر کے ایل سلواڈور کی جیل بھیج دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وولکر ترک نے ظالمانہ جرائم پر آنکھیں بند کر لی ہیں۔ وہ امریکا اور ایل سلواڈور میں وینزویلا کے باشندوں کے انسانی حقوق کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔واضح رہے کہ ایل سلواڈور نے امریکا سے ملک بدر کردہ وینزویلا کے 252 باشندوں کو انتہائی سیکورٹی والی جیل میں رکھا ہوا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کمپنی پاکستان سے بوریا بستر سمیٹنے لگی،پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پروپاکستانی کے مطابق مائیکروسافٹ نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے، جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔ اس حوالے سے چند ملازمین کو ابھی حال ہی میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے بزنس کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے کمپنی کے پاکستان کے جانے سے متعلق “ایک دور کا خاتمہ” کے طور پر تبصرہ کیا، انہوں...
    کانگریس نے کہا کہ چوتھی بڑی معیشت کا ڈھول پیٹنے والے نریندر مودی ملک کے سرمایہ کاروں کا لاکھوں کروڑوں کا قرض تو معاف کر دیتے ہیں، لیکن کسانوں کا ایک روپیہ معاف نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں رواں سال کے اوائل 3 ماہ کے دوران 767 کسانوں کی خودکشی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار بی جے پی حکومت کو اس کے لئے ذمہ داری ٹھہرا رہی ہیں۔ مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس معاملے میں براہ راست وزیراعظم نریندر مودی پر ہی حملہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، سیلز ٹیکس اور نیو انرجی وہیکل (این ای وی) لیوی شامل ہے، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔ پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومتی ٹیکسوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، اور کمپنی نے اپنی پروڈکشن یا آپریشنل لاگت میں کوئی اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا۔ سوزوکی گاڑیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنی ہی جماعت کے لوگوں کی سیاست کی وجہ سے آج جیل میں ہیں، ہم ان کی طرح گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزرے۔شرجیل میمن نے چنگ چی رکشوں کے حوالے سے کہا...
    عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف ذاکر اہل بیتؑ نے کہا کہ ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا یزیدی طرزِ فکر کو فروغ دینا ہے جبکہ حسینیت مظلوم کا ساتھ دینے اور باطل سے ٹکرانے کا نام ہے، امام حسینؑ نے سچائی، اصول پسندی اور دین کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی عدل، انسانیت اور دینِ اسلام کی بقا کا استعارہ ہے، کربلا کا پیغام ہر دور کے مظلوموں کے لیے ہمت، حوصلے اور مزاحمت کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاسی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، کابینہ ارکان، ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے اس تنقید کو بلاجواز قرار دیا ہے.(جاری ہے) اسپیکر سردار ایاز صادق نے خط میں لکھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ ارکان اور ارکان...
    شہر قائد  میں ایک باپ نے خواجہ سراؤں سے دوستی پر نوجوان بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا جب کہ کراچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے والد نے قتل کر دیا۔ علاقہ ایس ایچ او شیر کہا کہ پولیس نے اورنگی تاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں علی خان نامی نوجوان کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے  کہا کہ اس کے بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستی تھی، والد کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو کئی بار خواجہ...
    دنیا کی ہر ثقافت اور مذہب نے انسانیت کے بہترین مفاد میں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ اقدار ہمیں نہ صرف دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تعلیم دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتی ہیں۔ اخلاقیات انسانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، انصاف، محبت، ایمانداری، اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو کسی بھی معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف مذاہب میں ان اخلاقی اصولوں کو مقدس کتابوں اور تعلیمات کی صورت میں واضح کیا گیا ہے، جو انسانوں کو زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہیں۔ اسلام، ہندو ازم، عیسائیت، اور دیگر مذاہب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برمنگھم: انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے ہم وطن سابق اسٹار اینڈریو فلنٹوف کا زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو 87 رنز پر پویلین واپس بھیج کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اسٹوکس نے بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ خطرناک نظر آنے والے بلے باز کو قابو کیا، جس کے بعد میدان میں انگلش شائقین کا جوش قابل دید تھا۔ اینڈریو فلنٹوف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 78 میچوں کی 135 اننگز میں 219 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچوں کی 165 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعلان کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا قومی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ جون 2025ء تک’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کے لئے 51911سے زائدقرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑروپے کے آسان قرضے دیئے جا چکے ہیں۔’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوچکی اوراب یہ گھر مکینوں سے آباد ہیں جبکہ 41324 گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے...
    تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں اس ملک کے لیے بیٹھے ہیں، ہمیں پتا ہے ہم بے گناہ ہیں، ہمیں پتا ہے یہ ہمیں سزائیں دیں گے، اس کے باوجود ہم اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد ہم نے مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن پیشیوں پر آتے ہیں وہ سب ڈٹے ہوئے ہیں، میرے پاس جو ڈگریاں ہیں میں کسی بھی ملک میں جاسکتی تھی مگر پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اسے...
    ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں، بعد میں ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، یہ مالی فحاشی ہے، یہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹیز کی تنخواہوں میں اضافے کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔خواجہ آصف نے لکھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق...
    سٹی42: داخلی سیاست میں اور انڈیا سے باہر  اپنے برباد امیج کو بحال کرنے کی بچگانہ کوشش میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے  حقائق کو توڑ مروڑ کر نیا فیک نیریٹر بنانے کی بچگانہ کوشش کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ  9 مئی کی رات پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر چکا تھا، خوش قسمتی سے  امریکہ کے نائب صدر نے  جے ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔ جے شنکر نے پورس کا ہاتھی بن کر اپنے "اب تک دوست" صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پبلک بیانات کو ہی جھٹلا دیا سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا جو محاذ کھولا تھا وہ ابھی بند نہیں ہوا۔ آبی جارحیت جاری ہے۔ بھارت نے اب دریائے جہلم پر تلبل پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی تعمیل روک دی ہے۔منی کنٹرول ڈاٹ کام نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ پانی روک کر معاملات کو مزید الجھانے کے درپے ہے۔ تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر کام شروع کرتے ہوئے مودی سرکار نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں اِس بات کی گنجائش موجود ہے کہ بھارت اپنی جغرافیائی حدود میں اپنے حصے کے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکار ثاقب سمیع نے اپنی زندگی کا ایک ایسا خوفناک واقعہ شیئرکیا جو ان کے بقول، آج تک ان کے ذہن سے محو نہیں ہو سکا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کراچی کے ایک فلیٹ میں مقیم تھے، جہاں عمارت کی چھتیں اور مختلف پورشن ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پڑوس میں دو لڑکیاں رہتی تھیں، جن سے ان کی چھت پر ملاقاتیں ہوئیں اور بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔ باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک لڑکی کو ثاقب نے کبھی اداکاری کی کلاس بھی دی تھی۔ اداکار نے مزید کہا کہ ، ’’جب بھی میں کافی کا مگ...
    —جنگ فوٹو اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے زیرِ اہتمام میں ’معیارِ تعلیم اور جامعات کی درجہ بندی‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ شروع ہو گئی۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں، ماہرینِ تعلیم، وائس چانسلرز، کوالٹی انہانسمنٹ سیلز (QECs) کے ڈائریکٹرز اور او آئی سی کے رکن ممالک سے آئے ہوئے دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ساکھ، ترقی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے معیارِ تعلیم کی یقین دہانی (Quality Assurance) کلیدی اہمیت رکھتی ہے، یہ محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ تعلیمی استحکام اور پائیدار ترقی کا بنیادی ستون...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2025 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کا کہا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، سیاسی جماعتیں اپنے فنڈز کے ذرائع، اپنے اثاثے اور واجبات کی تفصیلات دیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے عہدے دار کے دستخط سے سرٹیفکیٹ دیا جائے کہ ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈز وصول نہیں کیے، سرٹیفکیٹ دیا جائے کہ سیاسی جماعت کی مالی صورتحال کی درست تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ Post Views: 6
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ماؤں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اہم قرار دے دیا۔ نادیہ جمیل نے ایک سیشن کے دوران ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ماں کو خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن اور مؤثر والدہ ثابت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ پہلے ماں کو صرف قربانی دینے والی اور ہر حال میں بچوں کو خود پر مقدم رکھنے والی ہستی تصور کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے جولائی 2023 میں ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں اپنی ایپ “تھریڈز” متعارف کرائی تھی، اور اب تقریباً دو سال بعد اس میں ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے سے براہِ راست چیٹ کرسکیں گے۔اس فیچر کا عندیہ جون 2025 میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے دیا تھا، جنہوں نے بتایا تھا کہ اسے بیٹا ورژن میں آزمائشی بنیادوں پر جاری کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا تھا کہ اگر انہیں یہ فیچر دستیاب ہے تو اسے آزما کر دیکھیں۔اب میٹا نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈی ایم فیچر دنیا بھر میں 18 سال...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجا تنویر کالونی میں سگے باپ نے بیٹے کو قتل کردیا ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے بیلچے کے وار کرکے بیٹےکو قتل کیا، مقتول کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی ہے، لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم باپ عبدالغفار کو حراست میں کے لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مردان، خواجہ سرا کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا پوليس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے اپنے بیٹے علی خان کو پہلے کرنٹ دیے جس سے وہ زخمی ہوا اس کے بعد گھر میں موجود بیلچے کے وار کر کے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور: خواجہ سرا اور لڑکی کی شادی، اصل معاملہ کیا ہے؟ پولیس...
    تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق سوات کی ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک...
    اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک ڈرامے میں ایسا کردار دیا گیا جس نے انہیں خود بھی حیران کر دیا، کیونکہ انہیں شوٹنگ کے وقت معلوم ہوا کہ وہ صرف صبور علی کی ہی نہیں بلکہ سلمان سعید کی ماں کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔ تارا محمود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ تارا محمود نے کہا کہ انہوں نے اداکاری کا آغاز اتفاقاً کیا، انہیں اس کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ تھا کہ اداکاری میں اپنا کیریئر بنائیں، لیکن اداکارہ ثمینہ احمد نے ان پر زور دیا کہ وہ...
    علامتی فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کرلیا۔پولیس کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ نافرمانی کے تناظر میں پیش آیا۔ پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیاصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بیٹے نے تیز...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک  ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ...
    دریائے سوات واقعہ کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن آج پھر ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں، جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔ 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے۔ تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، شیر محمد سانگی کے مطابق مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا، اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے...
    عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان نے کہا کہ اصلاح صرف تنقید کا نام نہیں بلکہ اس کے لیے قربانی، بصیرت اور عمل درکار ہوتا ہے، امام حسینؑ نے مدینہ سے مکہ اور پھر مکہ سے کوفہ اور آخر کار کربلا تک کا سفر اسی مقصد کے لیے طے کیا کہ لوگوں کو سچائی کا شعور دیا جائے اور ظالم نظام کے خلاف بیداری پیدا کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ جو معاشرہ دینی اصولوں سے دور ہو جائے اس کے جسم میں فساد جڑ پکڑ لیتا ہے، انسانی تعلقات، سماجی روابط اور حاکم و ملت کے درمیان تعلقات صراطِ مستقیم سے منحرف ہو جاتے...
    بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرن انچیف و بانی چیئرمین عمران خان کے سیاسی امور کوارڈینٹر امجد خان نیازی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا،بجٹ پر بجٹ اور ٹیکس پر ٹیکس سے عام عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے، جو اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے ،اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں انکا کردار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار دنیا کے تمام ممالک میں ہوتا ہے، اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، جہاں بھی ضروت پڑی امریکی اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی سیٹ اپ میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں ان کا کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کا یہ کردار اب...
    سوشل میڈیا پر اپر دیر کے نوجوان اور ایک امریکی خاتون کے درمیان شروع ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد 47 سالہ امریکی خاتون راسموسن طویل سفر طے کرکے اپر دیر پہنچ گئیں۔ اپر دیر کے نواحی علاقے صدیقہ بانڈہ عشیرئی درہ، جو دیر شہر سے مشرق کی سمت قریباً 50 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے، سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد کی سوشل میڈیا پر امریکی خاتون راسموسن سے تین سال قبل دوستی ہوئی تھی، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں میں قریبی تعلق قائم ہوا اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون راسموسن گزشتہ روز ساجد سے ملاقات کے لیے دیر بالا پہنچ گئیں، تاہم ان کی آمد کو...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سیاسی بیانیے اور میڈیا مہمات کے حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کی سخت کلاس لے لی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا سے منسلک ٹیموں کے ساتھ ایک اہم اور اندرونی اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ان کی کارکردگی پر ناپسندیدگی ظاہر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے شکوہ کیا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مسلسل پراپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، لیکن ان کی اپنی سوشل میڈیا ٹیم اس کا مؤثر جواب دینے میں ناکام ہے۔ وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے کے باوجود ان کی ٹیم بیانیہ تیار کرنے میں کیوں ناکام...
    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک فلم کی ریلیز کے دوران مجھے عمر پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ایک کلپ دکھایا جس میں کوئی صاحب میری عمر پر تنقید کر رہے تھے۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ میری والدہ نے مشورہ دیا کہ آخر تم اپنی عمر چھپا کیوں نہیں لیتیں؟ سب کو بتانے کی کیا ضرورت ہے۔ اداکارہ کے بقول جس پر انھوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں عمر کیوں چھپاؤں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے۔ ماہرہ خان نے...
     باسم سلطان : لاہور سمیت صوبہ بھر   میں پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا ،جائیداد کی منتقلی پر سالانہ ڈی سی ریٹس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔  ذرائع  کے مطابق ڈی سی پراپرٹی ریٹس کی قیمتوں میں اضافہ  کر دیا گیا ،فروخت کنندہ جائیداد کی فروختگی پر وفاقی ساڑھے 4فیصد ٹیکس ادا کرے گا. خریدار پراپرٹی کی خرایداری پر ڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا ۔ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے آج سے شہری نئے پراپرٹی ریٹس کے مطابق جائیداد منتقل کروائیں گے ۔ 
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 جون 2025ء ) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے، اگر ہم تماشائی بنے اور کھلاڑی نہ بنے تو اس کا نقصان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابراہم اکارڈزسے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے، موجودہ صورتحال میں اگر ہم تماشائی بنے اور کھلاڑی نہ بنے تو اس کا نقصان ہوگا، عالمی سطح پر موجودہ صورتحال میں ہم کھیل کا حصہ ہیں۔ ایک اور بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ مودی کا تکبر خاک میں مل ہے۔بھارت کی جانب سے دوبارہ پاکستان پر...
    ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاویدکی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایف آئی اے نے صنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی،عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظورکرے،ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی،عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے صنم جاوید کو رہا کرنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )اگر ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں،حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی بات سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ،مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم تھی اور اگر وہ اپنے بیانیے پر دوبارہ سے قائم ہو جائے تو پارٹی کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں.(جاری ہے) شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے سابق وزیر...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی ہے، عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور کی، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔  وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کی چوہدری نثار کی ملاقات نے نئی سیاسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ نون کو اس وقت مفارقت دی جب نواز شریف مقدمات کا سامنا کر رہے تھے انہیں مریم کا عروج گوارا نہیں تھا حالانکہ وہ انہیں انکل پکارتی تھیں، مسلم لیگ سے راہیں جدا کرنے کے بعد عباسی آج بھی سیاسی ٹھکانے کی تلاش میں ہیں، چوہدری نثار علی خان اپنے اکلوتے صاحبزادے تیمور علی خان کیلئے محفوظ سیاسی مستقبل کیلئے سرگرداں ہیں وہ بھی ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور شریف برادران تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ اپنے رفیق کار چوہدری نثار علی خان سے اتوار کو وزیراعظم شہباز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات پر قائم غیر قانونی ہوٹلز اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران دریا کنارے قائم متعدد ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کر رہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔کانجو ایوب برج سے آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے فضا گٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ہوٹل مالکان اور عملے نے آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پاکر دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق آپریشن کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں واقع ایریا سی 5 کے رہائشی 70 سالہ معین الدین خان کے اغوا کی واردات نے پولیس اور عوامی حلقوں میں سنسنی پھیلادی ہے۔ اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے غیاث الدین خان کی مدعیت میں قائدآباد تھانے میں درج کرایا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی غیاث الدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا والد معین الدین خان مختلف فیکٹریوں اور سرکاری اداروں سے اسکریپ کا مال خرید کر شیرشاہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ ان کا کاروبار اندرون سندھ اور پنجاب تک پھیلا ہوا تھا، اور وہ اکثر ان علاقوں کا دورہ کرتے رہتے تھے۔ غیاث الدین نے بتایا کہ 21 جون 2025 کو ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح اتوار کو وزیراعظم نے کردیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق یہ فیچر بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا موثر حل فراہم کرنا ہے۔یہ صرف ایک...
    دوستی ہو تو ایسی، میاں منظور وٹو نے گاڑی میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز)سابق وزیر پنجاب میاں منظور احمد اوکاڑہ میں اپنے دوست میاں محمد نواز وٹو کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے لیکن گرمی کی وجہ سے گاڑی سے باہر نہ نکلے اور لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اے سی میں نماز جنازہ ادا کی جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائر ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اسے غیر مناسب، تکبر پر مبنی قرار دیا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آپریشن جاری تجاوزات دریائے سوات گرینڈ آپریشن وی نیوز
    صدر مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتارسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی...
     سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  بلوچستان کے علاقےدکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، محسن نقوی نے کہا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر قیمت پر خاتمے کرکے دم لیں گے۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
    ویب ڈیسک:وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور سمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔  رپورٹ کے مطابق عوام دوست سمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کردیاہے۔  یہ سماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا،اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔ یہ فیچر بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی...