اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتحال میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

لاہور میں نجی کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 10 مئی 2025ء کے بعد دنیا میں ہماری پوزیشن بالکل مختلف ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کے حملے کے بعد بہادری سے مقابلہ کیا اور دنیا نے پاکستانی موقف کو تسلیم کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں پاکستان کی بات کرتے ہیں، پاک سعودی سیکیورٹی معاملات نے ہمارا سر بلند کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

35 واں نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

کراچی میں اختتام پذیر ہونے والے 35ویں نیشنل گیمزمیں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے میڈل ٹیبل پر واضح سبقت حاصل کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

نیشنل گیمز میں 1968 سے ناقابلِ شکست پاکستان آرمی نے200 گولڈ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہتے ہوئے مسلسل 31ویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کی۔

پاکستان آرمی نے8 روز تک جاری رہنے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر میڈلز کی ٹرپل سینچری  اور گولڈ میڈل کی ڈبل سینچری مکمل کی۔پاکستان آرمی کے 358 میڈلز میں 200 گولڈ 97 سلور اور56 براز میڈل شامل رہے۔

پاکستان آرمی کی روایتی حریف پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر 232 میڈلز حاصل کیے جس میں 85 گولڈ، 73 سلور اور 74 برانز میڈل شامل تھے۔پاکستان نیوی نے سیلنگ اور شوٹنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 110 میڈلز اپنے نام کیے جس میں 36 گولڈ، 39 سلور اور 35 برانز میڈل شامل ہیں۔

126 میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب کا صوبوں میں پہلا نمبر رہا۔پنجاب نے 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 برانز میڈلز پر ہاتھ صاف کیا۔ایچ ای سی نے 14 گولڈ 39 سلور اور 65 برانزمیڈلز کے ساتھ میڈلز کی مجموعی تعداد 118 کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن پائی۔ میزبان سندھ نے 11 گولڈ، 26سلور اور 59برانز میڈل سے تقویت پاکر مجموعی طور پر 96 میڈلز کے ساتھ چھٹی اور صوبوں میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

ساتویں پوزیشن پانے والی پی اے ایف کے 53میڈلز میں 10 گولڈ ،16 سلور اور 27 برانز میڈل شامل تھے۔خیبر پختونخواہ نے 69 میڈلز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمایا جن میں پانچ گولڈ، 18سلور اور 46 برانز میڈل شامل تھے۔

بلوچستان نے مجموعی طور پر 48 میڈل جیت کر نویں پوزیشن حاصل کی۔ ان میں چار گولڈ، 14سلور اور 30 برانز میڈل شامل تھے۔

نیشنل گیمز کی سابق فاتح پاکستان ریلویز نے 29 میڈلز کے ساتھ 10 ویں پوزیشن حاصل کی جن میں تین گولڈ، چار سلور اور 22 برانز میڈل شامل رہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد نے دو  گولڈ، پانچ سلور اور 11 برانز میڈلز کے ساتھ 18 میڈلز اپنے نام کیے اور 11ویں نمبر پر رہا۔

12ویں پوزیشن پولیس کے ہاتھ لگی جس نے ایک گولڈ،دو سلور اور 25 برانز میڈل حاصل کیے۔ پولیس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 28 رہی۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کوئی گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام نہیں کر سکے۔ تاہم سات، سات برانز میڈل جیت کر بالترتیب 13ویں اور 14ویں  پوزیشن پانے میں کامیاب رہے۔

اس طرح گیمز میں شریک تمام 14 دستوں  میں کوئی بھی خالی ہاتھ نہ رہا اور ہر دستے نے میڈلز اپنے نام کیے۔

متعلقہ مضامین

  • یقین سے شک تک
  • اپنی تہذیب کو بر قرار رکھنا نئی نسل کی ذمے داری ہے ،سیما طفیل
  • ایک عام سی بات
  • 35 واں نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
  • پاکستان بار کونسل کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی
  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • ڈرائیونگ کے لیے عمر کی حد 16 سال مقرر کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
  • سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اللہ میاں کی Fan Following
  • اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی، مصدق ملک کا اہم خطاب