سعودی عرب نے 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے دنیا کا پہلا  ’اسکائی اسٹیڈیم ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال کے میچر کے لیے ایک ایسا میدان جو زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر فضا میں معلق ہوگا۔
یہ انقلابی منصوبہ نیوم سٹی کے دی لائن کے اندر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ایک ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

 350 میٹر بلندی پر فٹبال کا نیا افق

یہ ’نیوم اسٹیڈیم‘ نہ صرف فٹبال ورلڈ کپ کے 15 میزبان میدانوں میں شامل ہوگا بلکہ دنیا کے کسی بھی کھیل کے لیے پہلا فضائی اسٹیڈیم بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے ‎فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے لیے کیسے خوشیاں لے کر آرہا ہے؟

یہ 170 کلومیٹر طویل عمودی شہر ’دی لائن‘ کے بالکل اوپر تعمیر کیا جائے گا، جس کی آئینے جیسی دیواروں میں یہ اسٹیڈیم براہِ راست ضم ہوگا۔

منصوبے کے مطابق، اس اسٹیڈیم کی تعمیر 2027ء میں شروع ہو گی اور 2032ء میں مکمل ہوگی یعنی ورلڈ کپ سے 2 سال پہلے۔
یہاں تقریباً 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور یہ گروپ مرحلے سے کوارٹر فائنل تک کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

 سائنس، ڈیزائن اور ماحولیات کا امتزاج

اسٹیڈیم کے ڈیزائن میں تیز زاویے، آئینے جیسے عکاس پینلز اور ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے جو صحرا کے منظر میں گھلتے ملتے ہیں۔
اندرونی حصے میں مکھی کے چھتے (beehive) جیسا ڈھانچہ بنایا گیا ہے تاکہ آواز کی گونج اور نظارے کی وضاحت بہتر ہو۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ اسٹیڈیم 100 فیصد قابلِ تجدید توانائی  پر چلایا جانے والا ہوگا۔
یہ نیوم اور سعودی وژن 2030 کے تحت کاربن فری، پائیدار انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
تماشائیوں کو یہاں تک الیکٹرک ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے لایا جائے گا، جب کہ اس کے اطراف میں ٹریننگ فیلڈز، ہوٹل، مارکیٹس اور تفریحی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

 سعودی ورلڈ کپ 2034 کا انفراسٹرکچر

2034ء کے ورلڈ کپ کے لیے سعودی عرب میں 15 اسٹیڈیمز تیار کیے جا رہے ہیں جن میں 8 نئے اور 4 موجودہ اسٹیڈیمز کی توسیع شامل ہے۔
ان تمام منصوبوں پر 20 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے نیوم نیچر ریزرو: سعودی عرب میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی بحالی کی نئی حکمتِ عملی

اہم منصوبوں میں شامل ہیں:

کنگ سلمان انٹرنیشنل اسٹیڈیم (ریاض): 92 ہزار نشستوں پر مشتمل، افتتاحی اور فائنل میچز کے لیے مخصوص۔

پرنس محمد بن سلمان اسٹیڈیم (قدیہ): چٹان کے دامن میں بنا اسٹیڈیم جس میں ری ٹریکٹیبل چھت اور پچ سسٹم نصب ہوگا۔

نیو مربعہ اسٹیڈیم (ریاض): صحرائی درختوں سے متاثر فن تعمیر کے ساتھ۔

آرامکو اسٹیڈیم (الخبر): پانی کے بہاؤ سے متاثر ’ورٹیکس‘ نما ڈیزائن کے ساتھ، ایک اور ارب ڈالر کا منصوبہ۔

 ’نیوم اسٹیڈیم‘:کھیل، ٹیکنالوجی اور مستقبل کا سنگم

یہ اسٹیڈیم ورلڈ کپ کے بعد بھی بین الاقوامی کھیلوں، کانسرٹس اور ای سپورٹس ایونٹس کا مرکز بنے گا۔
یہ سعودی عرب کے اس عزم کی علامت ہے کہ وہ کھیلوں کے ذریعے دنیا کو ایک نئے جدید، پائیدار اور ہائی ٹیک سعودی عرب سے روشناس کرانا چاہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ’نیوم اسکائی اسٹیڈیم‘ صرف ایک اسٹیڈیم ہی نہیں، بلکہ فن تعمیر، ماحولیات اور کھیل کے امتزاج سے ایک نئی عالمی یادگار  ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ورلڈ کپ کے لیے

پڑھیں:

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

آسٹریلوی حکام نے ایک خطرناک واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک اسکائی ڈائیور ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز کے ونگ سے پچکنے کے بعد ہوا میں معلق رہ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکائی ڈائیور نے اپنا پیراشوٹ کھولا لیکن اس کا ہینڈل جہاز کے ونگ فلیپ میں پچک گیا۔ اس کے بعد ڈائیور پیچھے کی طرف گرا اور اس کے پیر جہاز سے ٹکرائے جبکہ اس کا پیراشوٹ جہاز کے ونگ کے گرد لپٹ گیا۔

NEW: Skydiver's parachute gets caught on the tail of a plane, leaving him dangling 15,000 feet in the air over North Queensland, Australia.

As the parachutist climbed out of the plane, his reserve parachute handle got snagged on a wing flap.

The parachute then deployed and… pic.twitter.com/oVxiOl8bWN

— Collin Rugg (@CollinRugg) December 11, 2025

ہوا میں معلق رہتے ہوئے ڈائیور نے ہک نائف کی مدد سے ریزرو چوٹ کے رسے کاٹ کر خود کو آزاد کیا اور بعد ازاں اپنا مین چوٹ کھول کر محفوظ طریقے سے زمین پر اتر گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس اسکائی ڈائیور نے کیمرہ آپریٹر کو بھی ٹکر ماری جو جہاز کے کنارے پر بیٹھا ہوا تھا اور چھلانگ لگانے کی تیاری کر رہا تھا۔

بیورو کے مطابق واقعے کے دوران ہوائی جہاز کے ونگ کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کے لیے جہاز پر قابو پانا مشکل ہو گیا تاہم اس نے میڈے کال جاری کر کے جہاز کو محفوظ طریقے سے اتارا۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

یہ حادثہ ستمبر میں کیرنز کے جنوب میں ایک اسٹنٹ کے دوران پیش آیا تھا، مگر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اسے حال ہی میں منظر عام پر لایا گیا ہے۔

منصوبہ یہ تھا کہ 15,000 فٹ (4,600 میٹر) کی بلندی پر 16 اسکائی ڈائیورز کی مشترکہ فارمیشن مکمل کی جائے جسے ایک کیمرہ آپریٹر ریکارڈ کر رہا تھا۔ تاہم پہلے شریک کے جہاز کے خروج پر پہنچتے ہی چند لمحوں میں منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیراشوٹ جہاز

متعلقہ مضامین

  • تحریک آزادی کا اہم کردار، پیر الٰہی بخش (پہلا حصہ)
  • لاہور کا پہلا سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ منظور
  • میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
  • سعودی عرب میں موسیقی کے رنگ، چینی کورس نے عربی زبان میں پہلی بار گیت پیش کیے
  • کولکتہ میں اسٹار فٹبال میسی پر مشتعل ہجوم نے بوتلیں برسا دی گئیں
  • رمضان المبارک کا آغاز، متوقع تاریخ کیا ہوگی؟
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان
  • سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ