اسٹیڈیم میں اوس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کی، صائم ایوب
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستانی اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں اوس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کی۔
راولپنڈی میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی۔
صائم کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹرز جنوبی افریقہ کی بولنگ کا اچھا مقابلہ نہیں کرسکے، بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی، مگر کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے آل آؤٹ پر نہیں بلکہ مجموعی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے، گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔
صائم ایوب نے کہا کہ گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
بھارت میں لیونل میسی کی تقریب بدنظمی کا شکار، کھلاڑی چند منٹ بعد روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کا دورہ غیر معمولی بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، کلکتہ میں لیونل میسی کی اسٹیڈیم آمد ایک یادگار استقبال کے بجائے بدنظمی کے افسوسناک مناظر میں تبدیل ہو گئی، صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ اسٹار کھلاڑی کو محض دس منٹ بعد ہی اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا، جس پر شائقینِ فٹبال میں شدید مایوسی پھیل گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اپنے عالمی شہرت یافتہ گوٹ ٹور (GOAT Tour) کے سلسلے میں بھارتی شہر کلکتہ پہنچے تھے، جہاں ویویکانند یووا فٹبال اسٹیڈیم میں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ تاہم میسی کی آمد کے ساتھ ہی اسٹیڈیم کے اطراف اور اندرونی حصوں میں بدانتظامی نے جنم لے لیا، جس کے باعث اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح گھنٹوں پہلے اسٹیڈیم پہنچ چکے تھے، مگر سخت سیکیورٹی انتظامات اور محدود رسائی نے شائقین کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب پرجوش مداحوں کی بڑی تعداد مشتعل ہو گئی اور اسٹیڈیم کے اطراف توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق مایوس اور غصے سے بھرے فینز نے پوسٹر ہورڈنگز کو نقصان پہنچایا، بوتلیں اچھالیں اور احتجاجی نعرے بازی شروع کر دی، جس سے حالات مزید خراب ہو گئے۔ بدنظمی کے پھیلتے ہی سیکیورٹی اداروں نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے اور کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر لیونل میسی سمیت دیگر اہم شخصیات کو فوری طور پر اسٹیڈیم سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹار فٹبالر اور ان کے ہمراہ موجود شخصیات کو دس منٹ کے اندر اندر اسٹیڈیم سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، اس اچانک فیصلے نے ان ہزاروں شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جو طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو قریب سے دیکھنے کے خواب سجائے بیٹھے تھے۔ کئی مداحوں کو میسی کی باقاعدہ جھلک تک نصیب نہ ہو سکی۔
اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پیش آنے والے ڈرامائی مناظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، جہاں صارفین نے انتظامی ناکامی اور ناقص سیکیورٹی پلاننگ پر شدید تنقید کی۔
واضح رہے کہ 2011 کے بعد لیونل میسی کا یہ پہلا دورۂ بھارت تھا، جس کے باعث شائقین کی توقعات غیر معمولی حد تک بلند تھیں، اس سے قبل میسی نے اسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ میں شرکت کی تھی، جس میں ارجنٹینا نے ایک کے مقابلے میں صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔