2025-09-18@09:47:25 GMT
تلاش کی گنتی: 3082

«نے اپنے بیان میں»:

(نئی خبر)
    بھارت کے ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک ایسا المناک واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب 38 سالہ گٹا وینکٹی شورلو نامی شخص، جو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کا رہائشی تھا، اپنے بچوں کو گھر سے باہر یہ کہہ کر لے گیا کہ انہیں کچھ دلانے جا رہا ہے۔ تاہم، ان معصوم بچوں کو معلوم نہ تھا کہ ان کا باپ انہیں موت کی طرف لے جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق وینکٹی شورلو نے بچوں...
    دنیا بھر میں فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی اور معروف اطالوی ڈیزائنر جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ارمانی گروپ نے 4 ستمبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ بیان کے مطابق ارمانی اپنے آخری ایام تک اپنے کام سے جڑے رہے اور اپنے پیاروں کے درمیان پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ انہیں ان کے ملازمین اور ساتھی ہمیشہ احترام اور محبت کے ساتھ یاد کرتے رہیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ارمانی نئے کلیکشنز اور آئندہ منصوبوں کے لیے آخری وقت تک سرگرم رہے۔ انگریزی اور اطالوی زبان میں جاری بیان میں کہا گیا کہ...
    داؤد خان ترین کا تعلق پشین سے ہے جنہوں نے اپنے گھر سے انٹیگریٹڈ فارمنگ کا اغاز کیا۔ وہ زیتون، توری، کھیرا، تربوز و دیگر اشیااگاتے ہیں اور یہ اب ان کا ایک اچھا کاروبار بن چکا ہے۔ پشین کے داؤد خان کا انٹیگریٹڈ فارمنگ کی طرف کامیاب سفر pic.twitter.com/9jkmmHOBYb — WE News (@WENewsPk) September 5, 2025 ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ اپنی زمین کی بہتری کے لیے کیا اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی بنجر زمین آباد ہوجائے جس میں وہ کامیاب رہے۔ دیکھیے شاہزیب رضا  کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
    سائنسدانوں نے ذیابیطس کے علاج میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی۔ پہلی بار ایک مریض میں جین ایڈیٹنگ کے ذریعے ترمیم شدہ لبلبے کے خلیات ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد وہ بغیر کسی اینٹی ریجیکشن دوا کے خود انسولین پیدا کرنے لگا۔ یہ مریض 42 سالہ شخص ہے جو بچپن سے ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا تھا۔ امریکی ماہرین نے اس کے جسم میں ڈونر آئیسلیٹ سیلز منتقل کیے، تاہم اس سے قبل ان خلیات میں جدید ٹیکنالوجی CRISPR کے ذریعے 3 جینیاتی ترامیم کی گئیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں انسولین تیار کرنے میں بڑی پیش رفت ان ترامیم میں ایسے مارکرز کو ہٹایا گیا جو T سیلز کو غیر ملکی خلیات پہچاننے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ...
    بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور اپنی زندگی کے کئی دلچسپ اور چونکا دینے والے پہلو اپنی سوانح ’حیات کھلّم کھلّا: رشی کپور اَن سینسرڈ‘ میں بیان کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ بہت بے شرم ہیں، اداکارہ پرینیتی چوپڑا  اس کتاب میں انہوں نے اپنی شراب نوشی کی عادت اور ذاتی زندگی سے جڑا ایک انوکھا واقعہ بے جھجک لکھا ہے۔ رشی کپور کے مطابق اپنی سابقہ محبت یاسمین سے علیحدگی کے بعد وہ سخت دل گرفتہ تھے۔ فلم ’زہریلا انسان‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اکثر نشے میں اپنی کو-اسٹار نیتو سنگھ (جو بعد میں ان کی اہلیہ بنیں) سے کہتے کہ یاسمین کو فون کرے اور اسے منانے کی کوشش کرے۔ یہ بھی پڑھیں:امیتابھ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے انکاری کیسز کی بڑھتی تعداد پر وزیر اعظم ہر میٹنگ میں مجھ سے سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد انکاری کیسز ضلع شرقی کے گجرو، بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    لندن: کامن ویلتھ اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت اور نائیجیریا نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کرا دی ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک نائیجیریا نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ بھارت اس ایونٹ کو اپنی کھیلوں کی عالمی ساکھ بڑھانے اور مستقبل کے بڑے مقابلوں خصوصاً 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ India and Nigeria submit formal proposals to host the 2030 Commonwealth Games pic.twitter.com/rJuYqmSHH3 — Malawi Olympic Committee (@Moc_maw) September 2, 2025 یاد رہے کہ 1930 میں پہلے کامن ویلتھ گیمز کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں کھیلے...
    چین کے ایک ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے میں ایسی مہارت دکھائی کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ The fastest time for a parrot to identify 10 colors is 33.50 seconds, according to Guinness World Records. ???? pic.twitter.com/OfIkdhVYE4 — Trump Girl (@TrumpGirlLove) September 1, 2025 چن فینگ کے پالتو طوطے ’شیاوگوی‘ نے صرف 33.5 سیکنڈز میں دس مختلف رنگوں کی پہچان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ طوطے نے رنگین گیندوں کو اٹھا کر بالکل درست رنگ کے ڈبوں میں ڈال دیا اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رنگ پہچاننے والا طوطا قرار پایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاوگوی سے ایک بار غلطی ہوئی، اس نے گہری گلابی گیند کو ہلکی گلابی کے ڈبے میں...
    آپ کو ہر قومی سانحہ پر پوائنٹ اسکورنگ کی عادت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر عظمی بخاری کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے...
    ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال(مال آف اسلام آباد)کی نیلامی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
    مال آف اسلام آباد کی نیلامی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم  واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے الاٹیز کی تصدیق کی جائے گی، اس کے بعد نیلامی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ الاٹیز...
    پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
    نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی کا براہِ راست تعلق دل کی صحت سے ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر دانت صاف نہ رکھے جائیں تو بیکٹیریا جمع ہو کر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا اور سوزش خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جم جاتے ہیں جو دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ گندے دانتوں سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا خون کی باریک نالیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں یہ شریانوں کی تنگی کا باعث بنتے ہیں۔ مسلسل منہ کی ناقص صفائی جسم میں دائمی سوزش بڑھا دیتی ہے اور یہی عمل دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب میں سے ہے۔...
    سپریم کورٹ نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں واقع 3 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار شائستہ کے وکیل کو مشورہ دیا کہ اپنی موکلہ کو کہیں درخواست واپس لے لیں، اگر کیس چلاتے ہیں اور فریق بننے کی درخواست خارج ہوئی تو معاملہ ان کے لیے مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نوکری سے نکالنے والی کمپنی خریدنے اور سابق باس کو برطرف کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی عدالت نے شائستہ کے وکیل کو اپنی موکلہ کا ریکارڈ، شناختی کارڈ اور...
    سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان سے جان بچا کر آنے والے سید شاہ نے پاکستان کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں سکونت اختیار کی اور پیٹ پالنے کے لیے مقامی بازار کے ایک کونے میں موچی کا کام شروع کیا اور بہت کم وقت میں گاؤں میں احتراماً ’خلفہ‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن سید شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے قصبے بونی میں مقیم تھے اور جلد ہی مقبول ہو گئے۔ تقریباً 35 سال سے زائد عرصہ بونی میں رہنے کے بعد خلفہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان کو...
    کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
    PYONGYANG: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی مشہور زمانہ بکتر بند ٹرین کے ذریعے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا سفر شروع کر دیا ہے، جہاں وہ بدھ کے روز ہونے والی شاندار یومِ فتح فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ نہ صرف کم جونگ اُن کا پہلا کثیرالملکی بین الاقوامی اجلاس ہوگا، بلکہ 1959 کے بعد کسی شمالی کوریائی رہنما کی چین میں فوجی پریڈ میں پہلی شرکت بھی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، اور دیگر عالمی طاقتوں کے سربراہان کم جونگ اُن کا استقبال کریں گے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کی بکتر بند ٹرین میں 90 سے...
      امریکا میں ایک باہمت خاتون نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ترقی نہ ملنے پر اُس نے صرف نوکری چھوڑنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ پوری کمپنی ہی خرید لی — اور پھر اپنے سابقہ باس کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ یہ متاثر کن کہانی ہے جولیا اسٹیورٹ کی، جو آج امریکا کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، لیکن ان کا سفر آسان نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں جولیا نے ’ایپل بی‘ نامی ریستوران کی چین میں ملازمت کی۔ انہوں نے دن رات ایک کر کے کمپنی کو مسلسل تین سال میں منافع بخش ادارہ بنا دیا۔ کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کارکردگی اچھی رہی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
    شارجہ میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کرسکتے ہیں، انہیں مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا کسی اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین میچ کے دوران اپنی نشستوں پر ہی رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بدنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے افغانستان اور یو اے...
    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
    یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
    آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی’’را‘‘ کے ایماء پر بھارتی میڈیا  نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع  کردیا، بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو  تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر  دی۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ ’تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان  نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے  بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی اس خبر نے  تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے ریڈ الرٹ  بھی جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس جھوٹی خبر کے فوراً بعد  تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات بھی سامنے آگئے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا،ذرائع کے مطابق ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی بھارتی بدنام۔ زمانہ خفیہ اہجنسی ’’را‘‘ کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے ایک من گھڑت جھوٹ پر مبنی خبر نشر کی ہے بھارتی نیوز چینل نے اس خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر بھارت تختانی نے اپنی زندگی میں ایک نئی محبت کو شامل کرلیا۔ بھارت تختانی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے میگھنا لکھانی کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا: ’’ویلکم ٹو مائی فیملی‘‘۔ دونوں کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا گیا۔ میگھنا نے بھی اسٹوری میں لکھا: ’’یہ سفر یہاں سے شروع ہوتا ہے‘‘۔ یاد رہے کہ بھارت تختانی اور ایشا دیول کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، لیکن 12 برس بعد 2024 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دونوں اپنی دو بیٹیوں کی پرورش مشترکہ طور...
    کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا نیا موسیقی کا مقابلہ ’’پاکستان آئیڈل‘‘ اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آڈیشنز کا اگلا راؤنڈ اتوار 31 اگست کو کراچی کے آرٹس کونسل میں ہوگا۔ سلسلہ سکھر سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاری کر رہے ہیں۔ کئی گلوکار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ریاضت میں مصروف ہیں۔ “پاکستان آئیڈل” کا یہ نیا سیزن ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم نوجوان گلوکاروں کے لیے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا...
    پاکستان کا نیا موسیقی کا مقابلہ "پاکستان آئیڈل" شروع ہونے والا ہے جس کے آڈیشنز کا اگلا مرحلہ 31 اگست بروز اتوار کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل آڈیشنز کا آغاز سکھر سے ہوا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جہاں کئی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں ہونے والے آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شہر میں موسیقی سے وابستہ نوجوان اپنی آواز کو نکھارنے کے لیے ریاضت کر رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ "پاکستان آئیڈل" کا یہ نیا سیزن نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ پلیٹ...
    نئی دہلی: بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا اپنے نئے گانے “ازول نمبر” کی وجہ سے سخت تنقید کی لپیٹ میں آگئے۔ میوزک ویڈیو میں اداکارہ انشیکا پانڈے کو اسکول یونیفارم میں بولڈ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے، جسے صارفین نے استاد اور شاگرد کے رشتے کو نامناسب انداز میں پیش کرنے کے مترادف قرار دیا۔ ویڈیو میں رندھاوا ایک فوٹوگرافی ٹیچر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کلاس کی تصویر لینے والے ہیں، اسی دوران انشیکا رقص کرتی ہیں اور بعد میں عام لباس میں مزید بولڈ انداز میں دکھائی دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ گانے میں اخلاقی حدود پامال کی گئی ہیں اور ایک...
    گلوکار ولی حامد علی خان، جو پٹیالہ گھرانے کے پرچم بردار ہیں اور استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ہیں، نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ نور بخاری کے بارے میں مثبت ریمارکس دیے۔ ولی حامد علی خان اور نور بخاری نے ایک ساتھ فلم Ishq Positive میں کام کیا اور اس دوران محبت کے رشتے میں بندھے۔ تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور بعد میں انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق لے لی۔ مزید پڑھیں: ہم ’عشق مرشد‘ کیوں دیکھیں؟ دونوں کا تعلق ہمیشہ دوستانہ رہا اور ان کا تعلق عوام کے سامنے کسی منفی تنازعے میں تبدیل نہیں ہوا۔ شو کے دوران جب ولی حامد علی خان...
    پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید کو ہنسی مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتے۔ میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید نے انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے ڈرامے کرتے ہیں، ویسے ہی تنقید کرنے والے بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔ ہمایوں نے تنقید کرنے والوں کو انڈسٹری کا حصہ قرار دیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ تنقیدی تبصروں میں گالم گلوچ نہ کریں البتہ تنقید کرنا ان کا حق ہے اور وہ تنقیدی تبصروں پر زیادہ غور نہیں کرتے نہ ہی دل پر لیتے ہیں۔ ...
    ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔ یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کی گئے جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔ جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکننا رہیں اور اپنی سیکیورتی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام لیں۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ انے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اسناد کی تصدیق کیلئے سی سی ڈی پورٹل کا افتتاح کردیا۔ سی سی ڈی پورٹل آئی بی سی سی کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جو طالب علموں کو اسناد کی تصدیق و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ اب طلبہ آن لائن سروس کے ذریعے کسٹمر کئیر ڈیسک پر اپنی اسناد کی تصدیق کر سکیں گے، طلبہ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی اسناد کی تصدیق کا مرحلہ بھی دیکھ سکیں گے۔ غلام علی ملاح نے کہا کہ پورے ملک سے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق اور دیگر عوامل میں شکایات 24/7 کسٹمر کئیر...
    پاکستان کے 2 فنانس اسٹارٹ اپس ہبل اور پوسٹ ایکس کو فوربز ایشیا 100 ٹو واچ کی 2025 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ہبل 2017 میں قائم ہوا اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ و ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جبکہ پوسٹ ایکس 2020 میں لانچ ہوا جو لاجسٹکس اور فِن ٹیک کے امتزاج سے ای کامرس تاجروں کو نقد ادائیگی اور ڈلیوری سہولیات دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟ دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید انکوائری والے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت دینے کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ضمانت...
    راجستھان کے اودے پور ضلع کی تحصیل جھاڈول میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ ریکھا کلبیلیا نے اپنے 17ویں بچے کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جنم دیا، اس موقع پر ان کے رشتہ دار، عزیز اور حتیٰ کہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی اسپتال پہنچے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاوارا رام کلبیلیا گاؤں لیلاواس کے رہائشی ہیں، شادی کے بعد اب تک ان کے ہاں 17 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 5 بچے پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد وفات پا گئے، جبکہ 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں سمیت 12 بچے زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کاوارا رام کے مطابق، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بھی...
    آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھانے آسٹریلوی پارلیمان جائیں گے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ کل غزہ اور کھیل میں جوئے پر بات کرنے کے لیے پارلیمنٹ جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں بطور آسٹریلوی اور بطور انسان حق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ معصوم بچوں کو قتل ہونے اور بھوک سے بچانا ہوگا۔ ہمیں جو بولنا تھا بول چکے اب کچھ کرنے کا وقت ہے۔‘             View this post on Instagram                       A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy) کھیلوں میں جوئے کے حوالے سے انہوں نے کہا...
    گوگل نے پاکستان میں اپنے سرچ انجن میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل نے حال ہی میں پاکستانی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اس کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ اے آئی کی طاقت سے چلنے والا سرچ انجن اب مقامی صارفین کو بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ اے آئی موڈ پیچیدہ سوالات کے تیز تر، زیادہ ہوشیاری سے اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔ اس اے آئی موڈ کو اس سال کے اوائل میں اورسب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، اور اُن افراد میں مقبول ہو رہا ہے جو اس کی رفتار، معیار...
    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا اور 300 لوگ پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے،...
    لاہور: ہئیر کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، گھریلو جھگڑے نے قیامت ڈھا دی، سفاک ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق...
    ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔ یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔ یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو...
    ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد خودکشی کر کے اپنی جان لے لیتے ہیں۔ اگرچہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر خودکشی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ماہرین کے مطابق یہ تعداد اب بھی تشویش ناک ہے۔ صرف جرمنی میں 2023 کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طلبہ کی خودکشیوں میں اضافہ: اصل وجہ کیا ہے؟ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق سنہ 1990 سے سنہ 2021 کے درمیان دنیا کے 102 ممالک میں خودکشی کی شرح میں اوسطاً 30 فیصد کمی ہوئی۔ جریدے ’نیچر مینٹل ہیلتھ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ کمی خاص طور پر زیادہ آمدنی والے ممالک...
    اپر دیر میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حساس اطلاعات کی بنیاد پر یہ آپریشن مختلف علاقوں میں تین روز تک جاری رہا۔ ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق کارروائی ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ جیسے دشوار گزار علاقوں میں کی گئی، جو مجموعی طور پر 20 مربع کلومیٹر پر محیط تھے۔ آپریشن کے دوران دو عام شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین...
    کچھ مادہ مینڈک “مرنے کا ڈرامہ” رچاتی ہیں تاکہ ناپسندیدہ نروں سے بچ سکیں۔ اس مضحکہ خیز رویے کو سائنسی اصطلاح میں tonic immobility یا thanatosis کہا جاتا ہے، یعنی موت کا روپ اپنانا۔ یہ رویہ خاص طور پر یورپین کامن فراگز میں دیکھا گیا ہے۔ تحقیقی مطالعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مادہ مینڈک جب مرد کی جنسی ہراسگی یا جوش کے باعث دباؤ میں آتی ہے، تو خود کو اس سے دور کرنے کے طور پر یہ حرکت اختیار کرتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب نر مادہ کو گھیر لیتے ہیں تو مادائیں درج ذیل ردعمل ظاہر کرتی ہیں: 1) جسم کو گھما کر ازسرِ نو جگہ بدلنے کی کوشش 2) نر کے آواز کی نقل کرنے والی آوازیں...
    بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑا اپنی جوانی، چمکتی ہوئی جلد اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا ایسا راز بتایا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 51 سالہ فٹنس آئیکون نے اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ “All About Her” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے پانی سے کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ خالی پیٹ تقریباً دو لیٹر پانی پیتی ہیں اور یہی ان کی جلد کے نکھار اور توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملائکہ نے کہا، “یہ میری زندگی کا نان نیگوشی ایبل حصہ ہے۔ پانی جسم کو...
    بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جیا مانک اب بھی ساتھ نبھانا ساتھیا میں 'گوپی بہو' کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران جیا نے بہت سے کردار ادا کیے ہیں، لیکن مداح اس کے 'گوپی' کے کردار سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور یہ آج بھی مشہور ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا مانیک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کرلی ہے اور اس یوگک شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔  مداح گوپی بہو کو اصل میں بہو بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق جیا اور ورون میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی جو...
    ریاض میں سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جدید صحافتی رجحانات اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ تربیتی سیشنز میں خصوصی طور پر صحافت میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوے کردار اور فیکٹ چیکنگ کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ خبریں زیادہ معتبر اور مستند انداز میں پیش کی جا سکیں۔ شرکا نے زور دیا کہ تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا میں صحافت کو نئی تکنیکوں کے ساتھ مربوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزید پڑھیے: سعودی عرب کا...
    ایف آئی اے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ادارے کے نام سے جعلی ایف آئی آرز سے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آر ارسال کرکے ہراساں کرتے ہیں۔ جعلی ایف آئی آر میں شہریوں کو نامزد کرکے خوف و ہراس میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے پیغامات میں شہریوں کو ’’سائبر کرائمز اور دہشتگردی‘‘ جیسے سنگین الزامات...
    چین میں ایک ڈلیوری بوائے نے خون سے لکھا گیا ہنگامی نمبر دیکھ کر خاتون کو موت سے بچالیا۔ چین کے صوبے سچوان کے شہر لی شان میں ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالب علم ژانگ کن، جو موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہا تھا، نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچالی۔ یہ بھی پڑھیں: زندہ دفن کی جانے والی نومولود کی زندگی کیسے بچائی گئی؟ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 12 اگست کو ژانگ نے ایک سڑک پر ایک سفید تکیہ دیکھا جس پر خون سے ہنگامی نمبرز ’110‘ اور ’625‘ لکھے گئے تھے۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے یہ اشارہ ڈیکوڈ کیا اور پتا لگایا کہ یہ...
    سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینزیس آر اے ایس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں سی آئی پی لاؤنج کے سامنے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA)، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور مینزیس آر اے ایس کے حکام نے شرکت کی، فلائی اڈیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کے لئے دو...
    پشاور: افغانستان سے اپر دیر کی جانب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک شہری شہید اور 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس آپریشن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اور آئی جی پی پشاور ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہو گا۔
    جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔ ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی تھی اور ریکارڈ بھی اپنے نام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت...
    سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
    سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو  سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے افواج کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، ملک کو دہشت گردی سے بچانے کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آ رہی ہے۔
    منافق سیاستدان ودیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاستدان این جی اوز ودیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں وہ اپنی سمت ٹھیک کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے سیاستدانوں سمیت این جی اوز اور دیگر پر شدید تنقید کی ہے۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے گھناونی کوشش کرتے ہیں۔سینیٹر نے اپنے ٹویٹ...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کرنے اور اتحاد کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور میں منعقد سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وارث میر انقلابی اور جمہوری شخصیت تھے، جیل سے رہائی پر انہوں نے تلخی ختم کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں۔ سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی#ExpressNews #LatestNews #YousafRazaGillani #ChairmanSenate #Politics #Negotiations #LatestUpdates #Pakistan pic.twitter.com/m2oG4zk6JA — Express News (@ExpressNewsPK) August 17, 2025 یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری عسکری سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اس سے پہلے ہم نے...
    کراچی: متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی  نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت  دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ 9مئی کے بعد سیاست کو خیرباد کہنے کے بعد کیا کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل سنونیوزکے پروگرام ’’برعکس ‘‘میں اینکرپرسن رانا مبشر نے فوادچودھری سے سوال کیا کہ ’’عثمان بزدار آج کل کہاں ہیں‘‘۔ جس کے جواب میں فوادچودھری نے کہاکہ آج کل وہ کوئٹہ میں ہیں ،منرلز کی پارٹنرشپس میں حصہ ڈال رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ  صادق سنجرانی کےساتھ ان کے تعلقات اچھے تھے،پہلے بھی وہیں پر تھے اب بھی وہیں پر ہیں،انہوں نے اپنا بزنس شروع کرلیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ٹیلیفونک گفتگو یہ بھی سنتے...
    سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ملک کے بانیوں اور مسلح افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر بھارت کی حالیہ در اندازی کوپسپا کرنے کے لئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور فیصلہ کن قیادت قابل تحسین و قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ (نشان امتیاز) و سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور احتساب کی تجدید وقت کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان نے اپنا کام کردیا اب حکومتوں کے کردار ادا کرنے کی باری ہے، گڈگورننس اور معیشت کے لئے بہترین اصلاحات اور انقلابی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل و  آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق  سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق  سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر  فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو...
    ایک چائے والے سے وزیراعظم تک کا سفر یقیناً ایک ناقابل یقین سفر ہے۔ عام طور پر ایسی خواہشات پر مشتمل سفر خواب میں ہی کیا جاتا ہے۔ خوابوں کی دنیا بھی عجیب دنیا ہوتی ہے، کبھی آغاز ڈراؤنا تو انتہا خوبصورت اور کبھی آغاز رومانوی تو انتہا عبرتناک۔ اسی میں مودی کا مستقبل چھپا اور عیاں دونوں ہیں بس دیکھنے والے کی نظر ہونی چاہیے۔ ایک بات تو طے ہے کہ ایسے عہدوں تک پہنچنے کے لیے اپنوں کے کندھوں اور گردن پر پیر رکھنے پڑتے ہیں اور اس میں اگر گردن ڈھلک بھی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ یہ تو گردن ڈھلک جانے والے کا قصور گردانا جائے گا کہ اس نے پہلے سے کسی اور...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد اور وزیراعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔   انہوں نے کہا...
    کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک انہوں نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔...
    عثمان خان: سیاسی لیڈر پر فائرنگ کرنے والا اس کا اپنا بیٹا نکلا۔ بدبخت نے ماں کو بھی قتل کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اب تصدیق ہوئی ہے کہ  مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی اپنے  والد، والدہ اور بہن بھائی پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے،ان کی  اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی۔ قاتل واردات کے بعد  فرار ہوگیا۔ ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
     ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو  ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے،  14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا  تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
    پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔  گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔  گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔          View this post on Instagram                  ...
    لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وسیم طائی کو ایشین لوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے "ایکسلینسی ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کو ایکسیلینسی ایوارڈ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقدہ چھٹی لوگ آسنا چیمپیئن شپ کے موقع پر دیا گیا۔ ایوارڈ ایشیا یوگا فیڈریشن کی صدر، شیخہ نوف ال مروائی نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ ڈاکٹر وسیم طائی اس اعزاز کے حقدار بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جو کھیلوں کے شعبے میں ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ اس موقع پر ایشیا بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مختلف کیٹیگریز...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈیا ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے جس پر پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ " ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، مودی کو خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ ہماری ایٹمی طاقت جارحانہ سوچ نہیں بلکہ انڈیا کی جوہری جارحیت کے توازن کے لیے ہے"۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، نیوکلیئر صلاحیت ہمارے دفاع...
    سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں، بلکہ صدیوں سے ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہے۔ جب بھی بدہضمی یا پیٹ کے پھولنے کی شکایت ہو، تو سب سے پہلا اور آزمودہ گھریلو نسخہ جو ذہن میں آتا ہے، وہ سونف ہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا سونف کو ویسے ہی چبانا زیادہ فائدہ مند ہے، جیسے ہماری دادی نانی کھانے کے بعد کرتی تھیں؟ یا پھر جدید غذائی ماہرین کی تجویز کے مطابق سونف کا پانی پینا زیادہ مؤثر ہے؟ دونوں طریقے اپنے اپنے انداز میں فائدہ پہنچاتے ہیں اور الگ طریقے سے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اسی سوچ میں ہیں کہ سونف...
    یومِ آزادی کے موقع پر جہاں عوام پاک سرزمین سے اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سبز و سفید رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں پرچم تھامے، اپنے وطن سے وفاداری اور بہتری کی امید کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ A post common by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn) شوبز ستارے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔ کچھ اداکاروں نے اپنی تصاویر کے ساتھ قوم کو اتحاد، ایثار اور جدوجہد کا پیغام دیا۔ موسیقاروں اور گلوکاروں نے حب الوطنی کے گیت شیئر کیے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ...
    پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم...
    سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی بار اپنے نایاب کینسر کی علامات اور علاج کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیماری کی بروقت تشخیص اور احتیاطی ٹیسٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ گزشتہ دنوں اریج فاطمہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں کوریوکارسینوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، یہ ایک نایاب قسم کا کینسر ہے جو مولر حمل کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں اریج فاطمہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا کہ پہلی ویڈیو انہوں نے اس وقت بنائی تھی جب وہ کینسر سے تقریباً صحت یاب ہو چکی تھیں۔ ان کے مطابق ویڈیو کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے...
    اسلام آباد(آئی این پی )دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل تبدیل کردیا  ۔پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آرہا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔اہم مواقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے...
    اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ سرکاری ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔عطا اللہ تارڑ کا...
    آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں آصف علی زرداری اورشہباز شریف کی قوم کو تہہ دل سے آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے اور آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد قائد...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جدید، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں دوگنی کریں۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی مشن میں جشن آزادی تقریب سے خطاب میں کہی، اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان نے "معرکۂ حق" اور "بنیان المرصوص" میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مئی میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ عاصم افتخار  نے کہا کہ یہ کامیابی صرف عسکری میدان تک محدود نہیں بلکہ سفارتکاری اور ابلاغ کے محاذ پر بھی ایک بھرپور کامیابی ہے، جس نے قومی سلامتی کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت پر قوم...
    قرآن خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آیا اللہ تعالیٰ ا س وطن عزیز کو تاقیامت سلامت رکھے گا، نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک فوج نے بھارت کو بدترین شکست دی، معرکہ حق جشن آزادی منانے کا مقصد پوری قوم کا جوش و جذبات بھار ت کو دکھانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں قرآن خوانی میں 100 قرآن پاک ختم کئے گئے ہیں۔ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا، یکم اگست سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے 2 بچوں کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزمہ کی شوہر سےعلیحدگی ہو چکی ہے، اور بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوئی، بچے والدہ...
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت اور عظیم قربانی پر آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے۔8 جوانوں کو ستارۂ جرأت، 5 کو تمغۂ جرأت، 24 کو ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔ 45 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغۂ امتیاز ملٹری دیا گیا۔ امریکی اخبار نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیاامریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن ’بنیان...