کشمیر کے2 حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق مندوب اقوام متحدہ و سینئر سفارت کار مسعود خان کو اہم ترین منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ، منقسم ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ، صدر ریاست کا عہدہ موجودہ آزاد جموں کشمیر کو اور وزرات عظمیٰ گلگت بلتستان کو دی جائے گی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے بھارت کو بھرپور سیاسی و سفارتی جواب دینے اہم ترین منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت 2018میں سامنے لایا گیا تھا مگر آخری وقت اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب اس منصوبے پر دوبار ہ پیش رفت کی جا رہی ہے۔ صدر ریاست کا منصب پاکستان میں ماضی میں اہم عہدے پر فائز کشمیر کے پونچھ خطہ کی شخصیت مسعود خان کو دیا جائے گا اور وزارت عظمیٰ پر گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان کا انتخاب کیا جائے گا ۔آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں رابطے کے لیے موٹر وے طرز پر سڑک بنائی جائے گی جو براستہ مظفرآباد پونچھ میرپور سے منگلا تک تعمیر ہوگی ،آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ اور جی بی ہائی کورٹ کو مشترکہ سپریم کورٹ کے ماتحت کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں انجینئر امیر مقام نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام گرمجوشی سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے بغلگیر ہوئے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، ہیلتھ اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔