data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک )لندن میں گرمیوں کا موسم ختم ہونے اور سردیوں کی آمد کا اعلان کردیا گیا،جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی شب 2بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر کے ایک بجا دیا جائے گا ۔ اس طرح برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4سے بڑھ کر 5گھنٹے ہوجائے گا۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کوایک گھنٹہ زائد سونے کا موقع ملے گا۔ لندن میں سردیوں کا وقت آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایک گھنٹہ

پڑھیں:

یورپی یونین کا یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد کے حجم، تقسیم کے طریقہ کار اور فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر میں متوقع ہے۔ اس پیکیج میں ممکنہ طور پر گرانٹس، قرضے اور تکنیکی معاونت شامل ہوگی تاکہ یوکرینی حکومت اپنے بجٹ خسارے پر قابو پا سکے اور جنگ کے دوران بنیادی خدمات برقرار رکھ سکے۔

صدرِ یورپی کونسل انتونیو کوسٹا نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین یوکرین کو دفاعی ضروریات کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ ان کے بقول، “یہ وقت یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے کیونکہ اس کا دفاع پورے یورپ کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔”

یورپی یونین کے اس فیصلے پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے یورپی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت یوکرینی عوام کے حوصلے کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے اسے “یورپی اتحاد اور جمہوری اقدار کی فتح” قرار دیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ’دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو‘، نیدرلینڈ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں
  • لندن میں سمر ٹائم کا اختتام، گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی
  • آسٹریا سمیت یورپ بھر میں کل صبح گھڑیاں 1 گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی
  • کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
  • مانچسٹر: یورو اسٹار نے پہلی ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا آرڈر دے دیا
  • ٹرمپ کا کینیڈا سے تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
  • یورپی یونین کا یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان
  • برطانیہ میں مساجد کی حفاظت کے لیے حکومت کا بڑا اقدام؛ مسلمانوں کے دل جیت لیے
  • ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان