Jasarat News:
2025-10-23@03:23:46 GMT

اسپرے مہم شروع نہ ہونے سے حیدرآباد میں مچھروں کی بہتات

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ڈینگی مچھر کے وار میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے، محکمہ صحت نے تاحال ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلیے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں اور عوام کو بے یارو مددگار مرنے کیلیے چھوڑ دیا ہے، انہوں نے کہاکہ ملیریا کنٹرول پروگرام اور ڈی جی ہیلتھ سمیت ڈی ایچ او کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کی صحت کے حوالے سے کارکردگی زیرو ہے، کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود بھی کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں، نہ تو ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ اس حوالے سے کوئی موثر اقدامات کررہی ہے ماسوائے کچھ علاقوں میں منتخب نمائندے اسپرے کرتے ہوئے فوٹو سیشن کرواکر سوشل میڈیا پر اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن عملاً حیدرآباد کے سب سے بڑے اسپتال سول ،شاہ بھٹائی ، کوہسار، پریٹ آباداور قاسم آباد اسپتال میں انتظامات تو دور کی بات وہاں ملیریا اور ڈینگی کے ٹیسٹ تک کی سہولت نہیں ہے مجبوراً اپنی جان بچانے کیلیے لوگ نجی اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں اور وہاں اپنی جمع پونجی لٹارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کے بجٹ صرف سندھ حکومت ڈکارنے میں مصروف ہے اور عوام کی کسی کو پرواہ نہیں ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وائٹ ہائوس کا ایک حصہ منہدم‘ ہال کی تعمیر شروع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ منہدم کروادیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ گروادیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کا ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس کا موجودہ مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا، بال روم میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دیا جائے گا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • بلدیاتی نمائندوںکا اسپرے غیر موثر، عوام مچھر وں سے اپنی حفاظت خود کریں
  • وائٹ ہائوس کا ایک حصہ منہدم‘ ہال کی تعمیر شروع
  • حماس کے غیرمسلح ہونے کے لیے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی، امریکا نے واضح کردیا
  • سندھ میں ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹ سستے کر دیے گئے: ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا ریلیف
  • سندھ میں ڈینگی و ملیریا ٹیسٹس کی فیس کم کر دی گئی
  • عوام کیلئے اچھی خبر، سندھ حکومت نے خون کے اہم ٹیسٹوں کی قیمت میں بڑی کمی کردی
  • صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی
  • پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے
  • بڑے الیکٹیبلز آغا علی سے رابطے کر رہے ہیں، کاظم میثم