چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل میں شام کے معاملے پر ہونے والے اوپن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائے۔
جمعرات کے روز فو چھونگ نے کہا کہ شام میں صورت حال تبدیل ہونے کے بعد غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں نے بد امنی سے فائدہ اٹھا کر اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے، جس نے خطے کے امن اور استحکام کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ ان قوتوں کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عبوری حکومت نے بارہا کہا ہے کہ شام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
چین نے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھائے، اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سمیت سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اور مضبوط کارروائی کرے۔ فو چھونگ نے نشاندہی کی کہ شام کے مسئلے کے حل کی کلید جامع سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ چین شام کی عبوری حکومت کے تمام نسلی گروہوں اور دھڑوں کو متحد کرنے اور اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت، اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مشاورت کے ذریعے رابطے کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر شام میں جلد از جلد سلامتی، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ عبوری حکومت
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔