WE News:
2025-12-10@05:15:05 GMT

لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 2028 سیزن کے اختتام تک نیا معاہدہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا

انٹر میامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ نئے فریڈم پارک اسٹیڈیم کے وسط میں میز پر بیٹھے معاہدے پر دستخط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ صرف یہی تحریر تھی: He’s Home۔

لیونل میسی نے بیان میں کہا کہ میامی میں رہنا اور اس خواب کو جاری رکھنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ میامی آئے ہیں، وہ بہت خوش ہیں اور یہاں اپنا سفر جاری رکھنے پر واقعی مطمئن ہیں۔

HE’S HOME.

pic.twitter.com/AUMJJYR5pF

— Inter Miami CF (@InterMiamiCF) October 23, 2025

انٹر میامی کے شریک مالک ڈیوڈ بیکہم نے کہا کہ میسی کا معاہدہ ان کے شہر، کلب اور کھیل کے ساتھ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے بقول میسی آج بھی جیتنے کے لیے اتنے ہی پُرعزم ہیں جتنے پہلے تھے۔ ایسے کھلاڑی کا ہمارے ساتھ ہونا ہمارے لیے اعزاز ہے جس نے کھیل کے لیے اتنا کچھ کیا اور نوجوان نسل کو متاثر کیا۔

میسی کا موجودہ معاہدہ 2025 کے اختتام پر ختم ہونا تھا، تاہم یہ نیا معاہدہ انہیں 2026 میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد بھی ایکشن میں رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میسی ایک سیکنڈ میں چار ہزار روپے کما سکتے ہیں؟

میسی نے 2023 میں پیرس سینٹ جرمین چھوڑ کر انٹر میامی کو جوائن کیا تھا اور ان کی آمد کے بعد لیگ میں نیا جوش و خروش پیدا ہوا، جس سے ٹکٹوں کی فروخت اور اسٹیڈیم حاضری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ایم ایل ایس کمشنر ڈان گاربر نے کہا کہ “جب لیونل میسی نے ایم ایل ایس کو اپنی لیگ کے طور پر چنا، تو یہ لمحہ شمالی امریکا میں فٹبال کی تاریخ کا موڑ بن گیا۔”

میسی نے اپنے شاندار کیریئر کا زیادہ تر حصہ بارسلونا کے ساتھ گزارا، جہاں انہوں نے 2004 سے 2021 تک کھیلتے ہوئے 10 بار لا لیگا اور 4 بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل جیتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پی ایس جی کو خیرباد کہہ دیا

انہوں نے 2022 میں قطر میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوایا اور دو بار کوپا امریکا (2021 اور 2024) بھی اپنے نام کی۔ میسی اب تک 114 بین الاقوامی گول کر چکے ہیں اور وہ چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔

2024 کے سیزن میں میسی کو ایم ایل ایس کا سب سے قیمتی کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ 2025 میں وہ لیگ کی تاریخ میں سب سے تیز 40 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سیزن میں انہوں نے 28 میچوں میں 29 گول کیے اور گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انٹر میامی فٹبال کلب لیونل میسی معاہدہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹر میامی فٹبال کلب لیونل میسی معاہدہ لیونل میسی نے انٹر میامی انہوں نے کے ساتھ کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کا معاہدہ کھٹائی میں، صدر ٹرمپ درمیان میں کودپڑے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کی ممکنہ خریداری کے فیصلے میں شامل ہوں گے کیونکہ 72 ارب ڈالر مالیت کا یہ معاہدہ میڈیا صنعت میں شدید ردعمل کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کا وارنر برادرز ڈسکوری کو 83 ارب ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ

اسکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ اس ڈیل میں مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اسٹریمنگ مارکیٹ میں نیٹ فلکس کا غلبہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کو دنیا کی بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے وارنر برادرز  ڈسکوری کے ٹی وی و فلم اسٹوڈیوز اور ایچ بی او میکس اسٹریمنگ ڈویژن کو خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔

امید ہے کہ یہ معاہدہ اگلے سال کے آخر تک مکمل ہوگا جب کہ ڈسکوری کے وہ حصے جو زیادہ تر روایتی ٹی وی چینلز جیسے کارٹون، نیوز اور کھیل پیش کرتے ہیں کو الگ کر دیا جائے گا۔

تاہم اس ڈیل پر مسابقتی قوانین کے حوالے سے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جانب سے تنقید ہو رہی ہے جبکہ ہالی وڈ میں بھی اس کی مخالفت پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: نیٹ فلکس سیریز میں ’سطحی‘ کام کرنے پر میگھن مارکل پر تنقید

ٹرمپ نے ممکنہ اینٹی ٹرسٹ منظوری کے حوالے سے کہا کہ میں اس فیصلے میں شامل رہوں گا۔ یہ ایک بڑا مارکیٹ شیئر ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مسئلہ بن سکتا ہے۔

ری پبلکن سینیٹر راجر مارشل نے بیان میں کہا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کی خریداری تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل ہوگی اور یہ صارفین، تخلیق کاروں، سینما گھروں اور مقامی کاروباروں کے لیے سنگین خدشات کھڑے کرتی ہے۔

دوسری جانب نیٹ فلکس کا کہنا ہے اس کا یہ معاہدہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور اس کے 300 ملین صارفین کو بہتر قدر فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیے: نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟

تاہم ماہرین کے مطابق ایچ بی او میکس اور نیٹ فلکس کے درمیان مقابلہ ختم ہونے کی وجہ سے اس ڈیل کو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے سخت اینٹی ٹرسٹ جائزے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

نیٹ فلکس وارنر برادرز وارنر برادرز کی فروخت

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو میامی میں بھی بُری شکست، 30 سال بعد ڈیموکریٹس نے میئرشپ جیت لی
  • سیٹھ ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں
  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • انتقال کے بعد دھرمیندر کی پہلی سالگرہ، ہیما مالنی کی جذباتی پوسٹ وائرل
  • ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باوجود اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ بحال
  • نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کا معاہدہ کھٹائی میں، صدر ٹرمپ درمیان میں کودپڑے
  • نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  • ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ فعال
  • دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، فوج کے ساتھ ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • جسٹن ٹروڈو کی پوسٹ کے بعد کیٹی پیری نے بھی اپنے رشتے کی تصدیق کردی