ترکیہ جدید لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے بے چین
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (مانیٹر نگ ڈ یسک )ترکیہ نے اپنی فضائی طاقت کو مضبوط بنانے کے لیے یورپی اتحادیوں اور امریکا کو ایسے طریقے تجویز کیے ہیں جن کے ذریعے وہ جدید جنگی طیارے جلدی حاصل کر سکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کا رکن ملک ترکیہ، جو اتحاد کی دوسری بڑی فوج رکھتا ہے، مغرب کے ساتھ حالیہ برسوں میں بہتر ہوتے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فضائیہ کے لیے 40 یورو فائٹر ٹائفون طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے (جس کے لیے جولائی میں ایک ابتدائی معاہدہ طے پایا تھا) اور بعد ازاں امریکی ساختہ ایف-35 طیارے بھی لینا چاہتا ہے، حالانکہ واشنگٹن کی پابندیاں اس وقت کسی معاہدے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ کی سب سے جدید فوج رکھنے والے اسرائیل کے پاس امریکا کے فراہم کردہ سیکڑوں ایف-15، ایف-16 اور ایف-35 لڑاکا طیارے ہیں — کے ایران، شام، لبنان اور قطر پر حالیہ حملوں نے ترکیہ کو پچھلے سال سے تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں نے ترکیہ کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں، جس کے باعث انقرہ نے اپنی فضائی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کرنے کی مہم شروع کی تاکہ ممکنہ خطرات کے مقابلے میں غیر محفوظ نہ رہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وائٹ ہائوس کا ایک حصہ منہدم‘ ہال کی تعمیر شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ منہدم کروادیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ گروادیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کا ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس کا موجودہ مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا، بال روم میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دیا جائے گا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔